الاسکا: لاپتا طیارہ سمندری برف پر گر کر تباہ، تمام مسافر ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
امریکا میں مسافر بردار طیارہ یونالاکلیٹ سے نوم کے درمیان سفر کرتے ہوئے سمندری برف پر گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے کہا کہ امدادی کارکن ہیلی کاپٹر کے ذریعے طیارے کے آخری معلوم مقام کی تلاش کر رہے تھے کہ انہیں ملبہ دکھا، انہوں نے 2 ریسکیو اہلکاروں کو تحقیقات کے لیے نیچے اتارا۔
محکمہ پبلک سیفٹی الاسکا کے مطابق بیرنگ ایئر کا سنگل انجن ٹربوپروپ طیارہ جمعرات کی سہ پہر انال کلیٹ سے 9 مسافروں اور ایک پائلٹ کے ساتھ روانہ ہوا تھا۔
ریاستی محکمہ برائے عوامی تحفظ نے بتایا تھا کہ ایک چھوٹا ٹربوپروپ سیسنا کیراؤین طیارہ الاسکا میں لاپتا ہوگیا۔
فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ رڈار24 نے دعویٰ کیا تھا کہ طیارے کے پرواز بھرنے کے 38 منٹ بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوا تھا۔
یہ طیارہ بیئرنگ ایئر کی ملکیت ہے جو تقریباً 39 طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ساتھ کام کرتی ہے۔
خیال رہے کہ الاسکا میں دیگر امریکی ریاستوں کے مقابلے میں ایئر ٹیکسی اور چھوٹے طیارے بڑی تعداد میں استعمال ہوتے ہیں۔
اس ریاست میں طیارہ حادثات کی شرح بھی زیادہ ہے۔ جس کی بنیادی وجہ پہاڑی علاقوں کا ہونا اور تیزی سے بدلتے موسمی حالات ہیں۔
الاسکا میں آبادیوں تک سڑکیں نہیں جاتیں جس کی وجہ سے یہاں افراد اور سامان کی نقل و حرکت کے لیے چھوٹے طیارے استعمال کیے جاتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں،میئر حیدرآباد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-2-2
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی شہر میں ڈینگی کی روک تھام کے سلسلے میں بلدیہ اعلی حیدرآباد کے شعبہ ملیریا کی جانب سے ضلع کے 9 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کی حدود میں آنے والے علاقوں میں جاری فیومیگیشن مہم کو مزید تیز اور موثر بنانے کے حوالے سے بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد اقدامات تیز کردیئے ہیں اور اسپرے کی نئی مشینوں کی خریداری کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ جات سے عملے کی شعبہ ملیریا میں تعیناتی کرکے ویکسینیٹرز کی تعدا د میں اضافہ کردیا گیا ہے،تمام تعلقہ سٹی، لطیف آباد، قاسم آباد اور رورل پر مشتمل 9 ٹاؤنز میں عوام الناس کو ڈینگی سے بچانے اورمہم کو موثر بنانے کیلئے بلدیہ اعلیٰ کے مختلف افسران و انڈر ٹرینی افسران کی بھی ٹاؤن وائز ٹیمیں تشکیل دیکر فیومیگیشن کی مکمل مانٹیرنگ کی جارہی ہے ۔