“کنگ کرلے گا” رضوان کا اوپننگ پر جواب
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ سے قبل اوپننگ سے متعلق سوال پر لب کشائی کردی۔
قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ اوپننگ کیلئے فخر زمان کیساتھ اوپننگ کمبی نیشن کیا ہوگا؟ جس پر کپتان نے جواب دیا کہ کنگ کرلے گا۔
ادھر 50 اوور فارمیٹ میں بابراعظم کی پوزیشن چھیڑنے پر انکے مداح ناراض ہیں، انکا کہنا ہے کہ کنگ کرلے گا، لفظ حسن علی نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران کہا تھا جس کے بعد سے بابراعظم آؤٹ آف فارم ہیں اور کپتان کے الفاظ کہیں ٹیم کو پریشانی میں نہ ڈال دیں۔
دوسری جانب بابراعظم کے اعداد و شمار پر نظر دوڑائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ نمبر 3 بابراعظم کامیاب ترین بلےباز رہے ہیں جہاں انہوں نے 60.
قومی ٹیم میں اوپننگ کا مسئلہ دورہ جنوبی افریقا کے دوران صائم ایوب کی انجری کے بعد سر اٹھا چکا ہے، جو ٹخنے کی انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ انہیں مکمل صحتیاب ہونے میں 10 ہفتوں کا مزید وقت لگ سکتا ہے۔
ابتدائی طور پر بابراعظم کے علاوہ سعود شکیل کا نام بھی اوپننگ کے لیے زیر غور تھا جنہوں نے ہوم گراؤنڈز پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گزشتہ ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے اوپن کیا تھا۔
واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں اوپننگ کی ذمہ داریاں کس کو ملتی دیکھنا دلچسپ ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کیا آئی سی سی غزہ پر کسی کپتان کا بیان برداشت کرپائے گا؟ بھارتی صحافی پہلگام کے ذکر پر برس پڑے
روش کمار نے سوال اٹھایا کہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا بیان کیا بی سی سی آئی یا آئی سی سی کی منظوری کے بغیر دیا جاسکتا تھا، اگر کسی میچ میں پاکستانی یا کوئی اور کپتان غزہ یا فلسطین پر بیان دے تو کیا آئی سی سی اسے برداشت کر پائے گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایوارڈ یافتہ بھارتی صحافی روش کمار نے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران مصافحے کے تنازع پر سخت ردعمل دیا ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر، جس کے 90 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں، گفتگو کرتے ہوئے روش کمار نے کہا کہ پہلے کہا گیا کہ کھیل ہمیشہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے تحت ہوتا ہے، لیکن اگر بھارتی کپتان پاکستانی کپتان سے ہاتھ ہی نہیں ملاتے تو یہ کیسی اسپورٹس مین اسپرٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میچ کھیلا جا رہا ہے، ٹکٹیں بک رہی ہیں، اس سے آمدنی بھی ہو رہی ہے اور پھر عوام کو یہ کہہ کر بہلایا جا رہا ہے کہ کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا۔ میچ سے قبل پہلگام دہشت گرد حملے میں مارے گئے افراد کی یاد کا حوالہ بھی دیا گیا تھا، ایسا لگتا ہے جیسے عوام کو ایک ٹوکن تھما دیا گیا ہو تاکہ وہ اسی کو حب الوطنی سمجھ کر خوش رہیں۔
روش کمار نے سوال اٹھایا کہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا بیان کیا بی سی سی آئی یا آئی سی سی کی منظوری کے بغیر دیا جاسکتا تھا، اگر کسی میچ میں پاکستانی یا کوئی اور کپتان غزہ یا فلسطین پر بیان دے تو کیا آئی سی سی اسے برداشت کر پائے گی۔ ان کے بقول سوریا کمار یادیو کا بیان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اسپورٹس مین اسپرٹ میں سیاست کس حد تک شامل ہوچکی ہے۔ روش کمار نے مزید کہا کہ جس طرح بھارتی میڈیا کو ’گودی میڈیا‘ کہا جاتا ہے، ویسا ہی حال اب کرکٹ کا بھی دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دہشت گردی سے نمٹنے کے عزم پر بھارت کوئی اعتراض نہ جتا سکا، تو کیا اس پر بھی بھارتی کپتان کوئی بیان دینا پسند کریں گے۔