امریکا میں لاپتہ جہاز کا ملبہ منجمد سمندر سے مل گیا، 10 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
امریکا میں گزشتہ دنوں لاپتہ ہونے والے جہاز کا ملبہ الاسکا کےقریب نوم میں مل گیا ہے۔
9 مسافروں اور ایک پائلٹ کو لے کر یہ چھوٹا جہاز جمعرات کو انالکلیٹ سے نوم جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا۔
جہاز کے ریڈار سے غائب ہونے کے فوراً بعد تلاش اور ریسکیو کے اقدامات شروع کیے گئے تھے، تاہم بعد میں امریکی کوسٹ گارڈز کو اس جہاز کا تباہ شدہ ملبہ الاسکا کے قریب منجمد سمندر سے مل گیا۔
یہ بھی پڑھیے:انڈین جہاز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، وجہ کیا بنی؟
بیرنگ ایئر کی پرواز نمبر 445 کو حادثے کے وقت علاقے میں موسم کی صورتحال خراب تھی تاہم حادثے کی اصل وجوہات تلاش کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اس حادثے کو الاسکا میں پچھلے 25 سالوں میں پیش آنے والا سب سے تباہ کن حادثہ قرار دیا جارہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
aeroplane alaska crash الاسکا جہاز.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
میکسیکو کی سپرمارکیٹ میں دھماکا، 23 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-12
میکسیکو سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی میکسیکو کے شہر ہرموسیو میں ایک سپرمارکیٹ میں خوفناک دھماکے سے کم از کم 23 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دھماکا برقی ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث پیش آیا۔سونورا ریاست کے گورنر الفونسو دورازو نے وڈیو پیغام میں تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو ہرموسیو کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے شفاف اور جامع تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق، فی الحال حادثاتی دھماکے کو ہی واقعے کی بنیادی وجہ سمجھا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دھماکا والڈوز اسٹور کے اندر نصب ٹرانسفارمر سے ہوا۔میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینباؤم نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد اسٹور میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث متعدد افراد اندر ہی پھنس گئے۔ فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ عمارت کی بیرونی دیواریں سیاہ اور کھڑکیاں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ ڈے آف دی ڈیڈ کی تمام تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔