سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہان نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے موقع پر کیوی کپتان  نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ اسکور کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے سیریز اہمیت کی حامل ہے۔ محمد رضوان نے مزید کہا کہ بولنگ اٹیک میں نسیم شاہ، شاہین اور حارث ہونگے، سابق کپتان بابر اعظم اور فخر زمان اوپن کریں گے۔ پاکستان پلیئنگ الیون ٹیم میں فخرز مان، محمد رضوان، بابر اعظم، سلمان آغا، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد، کامران غلام اور طیب طاہر ٹیم کا حصہ ہیں۔ جمعہ کو تینوں ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ سہ فریقی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی، میچ سے قبل نیوزی لینڈ نے لاہور میں پریکٹس کی جبکہ کپتان مچل سینٹنر نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر بنوائی۔  واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد مدمقابل آرہی ہیں 14 ماہ قبل میگا ایونٹ میں پاکستان نے بلیک کیپس کو شکست دی تھی جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں 22 سال بعد دونوں ٹیموں کا ٹاکرا ہو رہا ہے، 2003 میں لاہور میں کھیلے گئے دونوں میچز پاکستان جیتا تھا۔ خیال رہے کہ ٹرائی سیریز میں ٹوٹل چار میچز ہوں گے، فائنل سے پہلے ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف ایک میچ کھیلے گی، جبکہ دو ٹاپ ٹیمیں فائنل میں جائیں گی جو 14فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ

پڑھیں:

ایشیا کپ سپر 4 دوڑ: افغانستان کی سری لنکا کے خلاف اہم میچ میں بیٹنگ جاری

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے ایک اہم اور فیصلہ کن معرکے میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ گروپ بی کے مرحلے کا آخری مقابلہ ہے، جو ابوظبی میں جاری ہے۔

افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کو ترجیح دی کیونکہ یہ میچ ان کی ٹیم کے لیے ناک آؤٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔

اگر افغانستان آج کا میچ ہار جاتا ہے تو وہ ایونٹ سے باہر ہو جائے گا جبکہ جیت کی صورت میں وہ سپر فور مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔

گروپ بی میں اس وقت سری لنکا 2 فتوحات کے ساتھ 4 پوائنٹس لے کر سرفہرست ہے جب کہ افغانستان 2 میچز میں ایک جیت اور ایک ہار کے ساتھ 2 پوائنٹس پر ہے۔

افغانستان نے اپنا پہلا میچ ہانگ کانگ کے خلاف جیتا تھا جبکہ دوسرے میچ میں اسے بنگلہ دیش سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب گروپ اے سے پاکستان اور بھارت پہلے ہی سپر فور میں کوالیفائی کر چکے ہیں۔ بھارت کل گروپ مرحلے کا اپنا آخری میچ اومان کے خلاف کھیلے گا۔

آج کے میچ کا نتیجہ گروپ بی کی صورت حال کو مکمل طور پر بدل سکتا ہے۔ سری لنکا کی کامیابی کی صورت میں سری لنکا اور بنگلہ دیش دونوں سپر فور میں جگہ بنالیں گے جبکہ افغانستان کا سفر ختم ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افغانستان ایشیا کپ 2025 سری لنکا

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ سپر 4 دوڑ: افغانستان کی سری لنکا کے خلاف اہم میچ میں بیٹنگ جاری
  • ایشیا کپ: سری لنکا کیخلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری
  • ٹی 20 ایشیاکپ: افغانستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • ٹی 20 ایشیا کپ: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • ٹی 20 ایشیا کپ:  بنگلہ دیش کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • ایشیا کپ: بنگلادیش کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، پراعتماد بلے بازی جاری
  • سی ایم پی وِنگ ایل ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی سوسائٹیز کیخلاف آپریشن
  • محسن نقوی نے کھیل کی عزت بچانے کیلئے درست مؤقف اپنایا: شاہد آفریدی کی چیئرمین پی سی بی کی تعریف