لاہور:

پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی  اور اس سے قبل سہ ملکی ٹورنامنٹ   کی رونق نے جہاں شائقین کرکٹ کے دلوں کی دھڑکن بڑھا رکھی ہے، وہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی خوشی سے پھولی نہیں سما رہی ہیں۔
 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ملک میں کرکٹ ٹیموں کی آمد اورسہ ملکی  ٹورنامنٹ کے آغاز پر اظہار تشکر کرتے ہوئے دہائیوں بعد پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ سیریز ٹرافی کے انعقاد کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز پر شائقین کرکٹ کو مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف، چیئرمین پی سی بی محسن ناوی اور پوری قومی ٹیم بھی مبارکباد  کی مستحق ہے۔ مریم نواز نے پاکستان،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد ہونا ہمارے عزم کی جیت ہے۔ کرکٹرز کو قذافی اسٹیڈیم میں دیکھ کر ہونے والی خوشی بیان نہیں کرسکتی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے کرکٹ کے میدانو ں کی رونقیں لوٹ رہی ہیں۔ کھیل او رمیلے پنجاب کی ثقافتی پہچان ہیں،بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی۔ کھیل انسان کو صلاحیتو ں کے اظہار کےبھرپو رمواقع فراہم کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کوٹ رادھا کشن: 12 سالہ لڑکی کا قتل، وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس

راؤ دلشاد:کوٹ رادھا کشن میں 12 سالہ لڑکی کو گلا کاٹ کر قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رپورٹ طلب کر لی اور فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف  نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کوٹ رادھا کشن: 12 سالہ لڑکی کا قتل، وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس
  • پنجاب میں مثالی گاؤں منصوبہ، مریم نواز کی قیادت میں دیہی ترقی کی نئی مثال
  • مثالی گاؤں منصوبہ میں عوامی ضروریات مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا: مریم نواز
  • 2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا: مریم نواز
  • حالیہ سیلابی ریلوں میں لوگوں کا ڈوبنا پریشان کن ہے: مریم نواز شریف
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے
  • پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی سیریز پر اہم پیشرفت
  •  سینئر صحافی کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس   
  • نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس