کے پی حکومت کا چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، تین نام زیر غور
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کے پی حکومت کا چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، تین نام زیر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے چیف سیکرٹری کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے نئے چیف سیکرٹری کے لیے وفاق کو تین نام ارسال کردیے جن میں شہاب علی شاہ، شہزاد بنگش اور فخر عالم کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ شہاب علی شاہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی خیبرپختونخوا رہ چکے ہیں اور بلوچستان میں اے سی ایس کے طور پر کام کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شہزاد بنگش چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا رہ چکے ہیں اور فخر عالم چیف سیکرٹری سندھ کے عہدے پر کام کرچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری ندیم اسلم 2023 سے صوبے میں تعینات ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیف سیکرٹری
پڑھیں:
اداکارہ حمیرا اصغر قتل کیس نیا رخ اختیار کرنے لگا( پولیس کو نئے ثبوت مل گئے)
پولیس کو فلیٹ سے3 سے 4 جگہ پر مٹی کے برتنوں میں سفید پاؤڈر سمیت کئی اہم شواہد مل گئے
سفید پاؤڈر اور اداکارہ کے کپڑوںکو کیمیکل ایگزامن کیلئے لیبارٹری بھیجا جائے گا،پولیس ذرائع
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ حمیرا اصغر قتل کیس نیا رخ اختیار کرنے لگا، پولیس کو فلیٹ سے سفید پاؤڈر سمیت کئی اہم شواہد مل گئے، پولیس ذرائع کے مطابق سفید پاوڈر کئی جگہوں پر مٹی کے برتنوں میں رکھا گیا تھا، پاؤڈر رکھنے کا مقصد بدبو کو پھیلنے سے روکنا تھا، پولیس پہلے ہی لاش کی بدبو نہ پھیلنے کی کھوج میں ہے۔تفصیلات کے مطابق ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے معاملے میں پولیس کو حمیرا کے فلیٹ سے کچھ اہم شواہد حاصل ہوئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق حمیرا کے فلیٹ میں 3 سے 4 جگہ پر مٹی کے برتنوں میں سفید پاؤڈر رکھا پایا گیا، جس نے تفتیش کاروں کو نئی الجھن میں ڈال دیا ہے، سفید پاؤڈر کو کیمیکل ایگزامن کے لیے لیبارٹری بھیجا جائے گا، بظاہر اتنی جگہوں پر سفید پاوڈر رکھنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر سفید پاؤڈر کی وجہ سے لاش کی بدبو نہ پھیلی ہو، کیمیکل ایگزامن کی رپورٹ میں ہی معلوم ہوسکے گا کہ سفید پائوڈر کیا ہے، پولیس اب تک اس بات کی کھوج میں ہے کہ لاش کی بدبو کیوں نہیں پھیلی۔پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اداکارہ کے کپڑے بھی فلیٹ سے لے کر کیمیکل ایگزامن کے لیے بھیجے جائیں گے, اب تک اداکارہ حمیرا اصغر کی وجہ موت بھی سامنے نہیں آسکی ہے۔