صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نظر بند
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
فوٹو: فائل
صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو نظر بند کردیا گیا۔
ڈی ایس پی مظفر آباد کے مطابق عبدالقیوم نیازی کو ضلعی صدر سید اظہر گیلانی کی رہائشگاہ پر نظر بند کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عبدالقیوم نیازی کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر نظر بند کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مظفر آباد، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیراہتمام سیمینار
مقررین نے اس موقع پر کہا کہ سید علی گیلانی کی استقامت، اصول پسندی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے مؤقف کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مظفرآباد میں بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی کی چوتھی برسی کے موقع پر آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیراہتمام ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے اس موقع پر سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے طویل جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی استقامت، اصول پسندی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے مؤقف کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی قربانیاں اور ان کا نظریہ کشمیر کی آزادی کے لیے روشنی کی کرن ہیں۔ شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔ سیمینار کے اختتام پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔