پی ٹی آئی کی فطرت میں تخریب کاری اور فتنہ انگیزی ہے، رانا تنویر حسین
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
پی ٹی آئی کی فطرت میں تخریب کاری اور فتنہ انگیزی ہے، رانا تنویر حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز
شرقپورشریف(آئی پی ایس )وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات میں کبھی سنجیدہ ہی نہیں تھی، پی ٹی آئی نے اپنے تحریری مطالبات دیئے لیکن جواب لینے سے پہلے بھاگ گئے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ان کی فطرت میں تخریب کاری اور فتنہ انگیزی ہے، 8 فروری کو صاف شفاف الیکشن ہوئے، ضلع شیخوپورہ میں شفاف الیکشن ہوئے اور زیادتی بھی ہمارے لوگوں کے ساتھ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ چند شرپسند عناصر ملے ہوئے ہیں ان کے ساتھ عوام نہیں ہے، ہماری ایک سال کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں دن رات محنت کر کے ملکی معیشت بہتر کی ہے، عالمی ادارے بھی تسلیم کررہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ اگلے سال مزید بہتری ہوگی اور عوام کے لئے خوشحالی آئے گی، پنجاب حکومت نے عوام کے لئے بے شمار منصوبے شروع کئے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: رانا تنویر حسین پی ٹی آئی
پڑھیں:
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے چودھری شجاعت حسین کو داخلی سکیورٹی کے اقدامات پر بریفنگ دی۔
لیسکو اور میٹر بنانیوالی کمپنیوں کا اجلاس ،جدید اے ایم آئی سنگل فیز میٹرز کےحوالے سے اہم پیش رفت
چودھری شجاعت حسین نے ملک میں مجموعی سکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کے انتظامات کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔