قیدیوں کی دیکھ بھال کے فلسطینی ادارے الاسیر کلب نے غاصب اسرائیلی رژیم کی جیلوں میں 10 ہزار فلسطینی قیدیوں کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان قیدیوں میں سے سینکڑوں لاپتہ ہو چکے ہیں اور انکے انجام کے بارے کوئی اطلاع میسر نہیں! اسلام ٹائمز۔ قیدیوں کی دیکھ بھال کے فلسطینی ادارے الاسیر کلب (جمعية نادي الأسير الفلسطيني) نے اعلان کیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے مطابق جن قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا ہے، ان میں سے زیادہ تر جسمانی و ذہنی مسائل کا شکار ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں فلسطینی پریزنر کلب نے کہا کہ یہی مسئلہ آزاد ہونے والے ان قیدیوں کی ایک بڑی تعداد کی ہسپتال منتقلی کا سبب بھی بنا ہے کیونکہ غاصب صیہونی رژیم نے انہیں شدید اذیتوں، مار پیٹ اور طویل جبر کے ذریعے نفسیاتی و جسمانی مسائل میں مبتلا کر رکھا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے آج معاہدے کے پہلے مرحلے کے دوران 183 قیدیوں کے تبادلے کے بعد، سامنے آنے والی قیدیوں کی حالت زار سے غاصب صیہونی رژیم کی جیلوں میں انجام پانے والے جرائم کی خوفناک سطح کی نشاندہی ہوتی ہے کیونکہ آزاد ہونے والے ان قیدیوں میں سے بھی بہت سوں کو ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔ ادھر فلسطینی ہلال احمر نے بھی اعلان کیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی حامل ایک بس کے رام اللہ پہنچنے کے بعد 6 فلسطینی قیدیوں کو انتہائی خراب جسمانی حالت کے باعث علاج معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فلسطینی میڈیا نے یہ اطلاع بھی دی ہے کہ ہسپتال منتقل کئے گئے 6 قیدیوں میں سے 1 فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما جمال الطویل بھی ہیں۔ جمال الطویل کی بیٹی نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی جیل کے محافظوں نے ان کے والد کو رہائی اور ریڈ کراس کے نمائندوں کے حوالے کرنے سے چند منٹ قبل ہی شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جبکہ ان کے جسم پر وحشیانہ صیہونی تشدد کے واضح نشانات بھی دیکھے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے حماس مرکزی رہنما کو رہا کرنے سے قبل آج صبح، البیرہ شہر میں واقع ان کے گھر پر حملہ بھی کیا تھا جس کے دوران جمال الطویل کے اہلخانہ کو دھمکیاں بھی دی گئیں۔

الاسیر کلب نے مزید بتایا کہ غاصب اسرائیلی رژیم کی خوفناک جیلوں میں اب بھی 10 ہزار سے زائد فلسطینی قیدی موجود ہیں جبکہ اس تعداد میں غزہ سے گرفتار کئے گئے فلسطینی شہری شامل نہیں جبکہ ان میں سے سینکڑوں تاحال لاپتہ ہیں اور ان کے انجام کے بارے کوئی اطلاع میسر نہیں۔ فلسطینی پریزنر کلب نے یہ اطلاع بھی دی کہ غاصب صیہونی رژیم فسلطینی قیدیوں کے اہلخانہ کے خلاف بھی منظم دہشتگردی کی مرتکب ہو رہی ہے جس کے دوران فلسطینی قیدیوں کے اہلخانہ کو نہ صرف گرفتاری اور ٹارگٹ کلنگ کی بارہا دھمکیاں دی جاتی ہیں بلکہ ان میں سے ایک بڑی تعداد کے گھروں کو بھی مسمار کر دیا گیا ہے۔ اپنے بیان کے آخر میں فلسطینی قیدیوں کے خلاف غاصب اسرائیلی رژیم کے گھناؤنے جرائم پر روشنی ڈالتے ہوئے فلسطینی الاسیر کلب نے تاکید کی کہ آج رہا کئے گئے قیدیوں میں سے کچھ کے جسموں میں کینسر تک کی تشخیص بھی ہوئی ہے جبکہ دیگر کو بھی متعدد دائمی و خطرناک بیماریوں کا سامنا ہے!

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فلسطینی قیدیوں قیدیوں میں سے غاصب صیہونی الاسیر کلب قیدیوں کے قیدیوں کی جیلوں میں بھی دی کلب نے گیا ہے

پڑھیں:

اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کیلیے موبائل ایپ متعارف

راولپنڈی:

راولپنڈی اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے موبائل ایپ متعارف کروا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایپ کے ذریعے قیدیوں اور حوالاتیوں سے ملاقات کے لیے ایڈوانس بکنگ کروائی جا سکے گی، ملاقات ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

پنجاب بھر کی تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

ایپ کے استعمال کے لیے ہر جیل کے انچارج پی ایم آئی ایس (پریژنرز منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم) کو خصوصی  تربیت دے دی گئی ہے۔ جیل عملے کو مزید تربیت کے لیے آپریشنل ویڈیوز بھی فراہم کر دی گئیں۔

آن لائن بکنگ کروانے کی سہولت کے لیے جیل کے ویٹنگ شیڈ میں عملے کو تعینات کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔ آن لائن بکنگ کروا کر آنے والے ملاقاتیوں کے لیے سہولت کاؤنٹر بھی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ کی امداد روکنے کیلئے "بنی اسرائیل" والے بہانے
  • اسرائیلی وزیر کی ہاتھ بندھے، اوندھے منہ لیٹے فلسطینی قیدیوں کو قتل کی دھمکی؛ ویڈیو وائرل
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک ہونے پر اسرائیلی خاتون جنرل مستعفی
  • فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو کیوں لیک کی؟ اسرائیل نے فوجی افسر کو مستعفی ہونے پر مجبور کردیا
  • اسرائیل نے 30 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے مزید شہادتیں
  • اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار
  • قیدیوں کیساتھ صیہونی وزیر داخلہ کے نسل پرستانہ برتاو پر حماس اور جہاد اسلامی کا ردعمل
  • غزہ میں 10 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں، عبری میڈیا کا انکشاف
  • اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کیلیے موبائل ایپ متعارف
  • اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کیلئے موبائل ایپ متعارف