ایم کیو ایم کے دو گروپوں میں تنازعہ شدت اختیار کر گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی:
ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد پر دو گروپوں کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔
خالد مقبول صدیقی کی حمایت میں خواتین کا ایک گروپ بہادر آباد مرکز پہنچا اور انہوں نے خالد مقبول صدیقی کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔
خواتین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کی حمایت میں نعرے درج تھے۔
اس دوران خاتون گروپ نے واضح کیا کہ خالد مقبول صدیقی ان کی "ریڈ لائن" ہیں اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔
پلے کارڈز میں سینئر رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس سے دونوں گروپوں کے درمیان اختلافات مزید عیاں ہوگئے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عمران خان کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز
سلمان اکرم کی شاہ محمود سے ملاقات ،عیادت کی ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا،شاہ محمود قریشی
وائس چیٔرمین شاہ محمود قریشی نے سلمان اکرم راجہ کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز دیں،ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی سے پی کے ایل آئی ہسپتال میں ملاقات کی اور ان کی عیادت کی،راجہ سلمان اکرم کے ساتھ شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ اور شاہ محمود قریشی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سلمان اکرم راجہ کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز دیں،بانی پی ٹی آئی کو باقی سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرنے کی تجویز دیں، شاہ محمود قریشی کا مزید کہناتھا کہ ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔