کشمیر کوئز رننگ ٹرافی ڈے جے گورنمنٹ سائنس کالج نے جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
مزاحمت ہی کشمیریوں کے لیے آزادی کی واحد راہ ہے۔ پروفیسر انیس زیدی
کراچی(سماجی رپورٹر)مزاحمت ہی کشمیریوں کے لیے آزادی کی واحد راہ ہے۔ فلسطینی مسلمانوں کی جہادی تنظیم حماس نے ثابت کر دیا کہ ظلم و بربریت کے خلاف اپنی کمزوریوں سے قطع نظر استقامت کے ساتھ کھڑے رہنے ہی سے حق حاصل کیا جا سکتا ہے ۔وادی کشمیر کی ریاستی تاریخ مسلمانوں کی حق تلفیوں سے عبارت ہے۔ یہ پاکستان کی لائف لائن ہے ۔جذبہ جہاد اور شوق شہادت مومن کی میراث ہے ۔جب تک ہمارے نوجوان میں یہ جذبہ موجزن ہے دشمن کی بڑی سے بڑی عددی قوت ،جدید ترین آلات حرب اور اعلی ترین ٹیکنالوجی ربانی مدد سے بے اثر رہے گی ۔ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم سابق پرنسپل گورنمنٹ نیشنل کالج پروفیسر انیس زیدی نے گزشتہ روز پاکستان کوئز سوسائٹی PQSرجسٹرڈ کے زیر اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر “کشمیر کوئز رننگ ٹرافی ” بین الکلیاتی وجامعاتی مقابلہ معلومات کے شرکاء سے بحیثیت صدر نشیں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی سابق سیکرٹری داخلہ وڈائریکٹر نیشنل اکائونٹبلیٹی بیورو NABڈاکٹر شفقت حسین عباسی تھے ۔اس موقع پر مہمان اعزازی سردار بابر عباسی ،بانی چیئرمین PQSحافظ نسیم الدین ،صدر زاہد احمد ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فیضان احمد ،ڈاکٹرمحمد ایوب عباسی ،ڈاکٹر ایس ایم سعید ،نیشنل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر جاوید عباسی، منصفین کرام پروفیسرذکیہ شاہنواز ،پروفیسر ڈاکٹر ذاکر شاہ اور پروفیسر نصرت فاطمہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔حافظ نسیم الدین نے کہا کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ظلم و جبر کے خاتمے کے لیے ملک کا ہر شہری اپنے اپنے محاذ پر بھرپور کردار ادا کرے۔ PQSرجسٹرڈ معلوماتی مقابلوں کے انعقاد کے ذریعے نوجوانوں میں آگاہی اور جذبہ الوطنی بیدار کرنے کا فریضہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔
مہمان خصوصی ڈاکٹر شفقت حسین عباسی نے کہا کہ دنیا بھر کے کشمیر ی مسلمان برسہا برس سے اپنے حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد میں مصروف ہیں ،جس کی پاداش میں بھارتی حکومت نے ان پر عرصہ حیات تنگ رکھا ہے۔ ایک لاکھ سے زائد لوگ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں ۔ہزاروں مرد و زن لاپتہ ،انگنت بھارتی جیلوں ، عقوبت خانوں اور خفیہ ایجنسیوں کی تحویل میں ہیں۔ نصف صدی سے زیادہ مدت میں ہزاروں بیٹیوں کی عزتیں پامال کی جا چکی ہیں ۔لاکھوں افراد معاشی اعتبار سے تباہ ہو چکے ہیں لیکن دنیا کے منصفوں کے کانوں پر جوں نہیں رینگتی ۔سردار بابر عباسی نے کہا کہ ٓازادی کشمیر کے لیے پاکستانی عوام کے دل مظلوم کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستانی حکومت اور عوام کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی مددجدوجہد آزادی کی کامیابی تک جاری رکھیں گے۔
منصفین کرام کے متفقہ فیصلے کے مطابق ڈی جے گورنمنٹ سائنس کالج، جوہر ڈگری کالج، سپیریئرسائنس کالج اور گورنمنٹ ایجوکیشن کالج ایف بی ایریا نے بالترتیب اول ،دوم ،سوم اور خصوصی پوزیشنز حاصل کیں۔”کشمیر کوئز رننگ ٹرافی” ایک سال کے لیے ڈی جے گورنمنٹ سائنس کالج کے حصے میں آئی۔ تقریب میں معروف سماجی رہنما نفیس احمد خان کے نام سے جاری کردہ سماجی خدمات ایوارڈ مسعود احمد وصی کوPQSکی جانب سے پیش کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور پارٹی پیر کے روز لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کرےگی۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت کرانے کا فیصلہ
پی ٹی آئی رہنما اعجاز شفیع کے مطابق اس سلسلے میں شیخ امتیاز محمود، اعجاز شفیع، منیر احمد اور میاں شبیر اسماعیل کی جانب سے باقاعدہ نمائندگی جمع کرائی گئی ہے، جو صدرِ مملکت، وزیراعظم، گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جا چکی ہے۔
اعجاز شفیع نے بتایا کہ قانونی ماہرین کی معاونت سے تیار کردہ تفصیلی اعتراضات حکومت کو بھی بھجوا دیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق لوکل گورنمنٹ بل کی متعدد دفعات آئین کے آرٹیکلز 17، 32 اور 140-اے سے ٹکراتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر جماعتی بنیادوں پر ایک ووٹ سے متعدد ممبران کے انتخاب کا یونین کونسل نظام شدید تحفظات کا باعث ہے، کیونکہ یہ سیاسی جماعتوں کے کردار کو کمزور کرنے کے ساتھ بلدیاتی اداروں کی خودمختاری کو بھی متاثر کرتا ہے۔
اعتراضات میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بل کے ذریعے مقامی منتخب نمائندوں کے اختیارات بیوروکریسی کو دینے کی کوشش کی گئی ہے، جو اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے آئینی تصور کے خلاف ہے۔
’اسی طرح مالیاتی اختیارات کا مرکز میں مرتکز ہونا بلدیاتی نظام کی خودمختاری کے لیے نقصان دہ قرار دیا گیا ہے جبکہ غیر معینہ مدت کے لیے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے اختیار کو بھی غیر آئینی قرار دیا گیا ہے۔‘
پی ٹی آئی رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل چیئرمین کے براہِ راست انتخاب کا طریقہ کار بحال کیا جائے، بلدیاتی اداروں کی مدت کو 5 سال تک آئینی طور پر مقرر کیا جائے اور واضح انتخابی شیڈول جاری کیا جائے۔ ساتھ ہی انتظامیہ کی مداخلت روکنے اور ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات محدود کرنے کے لیے مؤثر پابندیاں لگانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چیف الیکشن کمشنر
اعجاز شفیع نے بتایا کہ پیر کے روز لاہور ہائی کورٹ میں اعلامیہ اور حکمِ امتناع کی درخواست دائر کی جائے گی، جس میں مؤقف اپنایا جائے گا کہ متنازع شقوں پر عملدرآمد روکا جائے اور بلدیاتی جمہوری ڈھانچے کو یقینی بنایا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئینی درخواست اعتراضات پنجاب چیلنج کرنے کا فیصلہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ وی نیوز