چیمپئنز ٹرافی:سیکورٹی کیلیے فوج تعینات کرنے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
اسلام آباد (صباح نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی سیکورٹی کیلیے کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ کے عالمی ایونٹ کے موقع پر پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ سیکورٹی فراہم کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلیے 12 فروری سے ٹیمیں پاکستان پہنچ رہی ہیں، پی سی بی، پنجاب اور سندھ حکومت کی درخواست پر سیکورٹی کیلیے فوج کی تعیناتی کی
منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ٹیموں کی فول پروف سیکورٹی کیلیے اداروں اور صوبائی محکمہ داخلہ کو ہدایات جاری کردیں، چیمپئنز ٹرافی کیلیے آنے والی ٹیموں کو صدارتی سطح کی سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔چیمپنئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان میں 19 مارچ سے آغاز ہورہا ہے، ایونٹ 9 مارچ تک جاری رہے گا، میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا، جس پر ان کے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت یو اے ای میں منعقد ہوں گے، بھارتی ٹیم کے کوالیفائی کرنے پر ایک سیمی فائنل بھی دبئی میں ہوگا، اگر بھارتی ٹیم فائنل میں پہنچی تو ٹائٹل میچ بھی دبئی میں کھیلا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ فریقی سیریز کا آغاز ہوگیا ہے، جس کیلیے پہلی بار سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی آپریشنل کردی گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
گلوبل ہیلتھ فورم 2025 میں شرکت کیلیے وزیر صحت مصطفیٰ کمال بیجنگ روانہ
وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سندھ آپریشن کے سربراہ ڈاکٹر عبید علی منگل کی شب بیجینگ روانہ ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزرات صحت کے ماہرین بیجینگ میں منعقد ہونے والی دو روزہ گلوبل ہیلتھ فورم 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
کانفرنس میں دنیا بھر میں صحت کی صنعت کا نیامستقبل اور صحت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے حوالے یہ ماہرین خصوصی مقالے بھی پیش کریں گے۔
وفاقی وزیرسید مصطفی کمال اور ڈریپ سندھ کے سربراہ ڈاکٹر عبید علی چائنا کے وزارت صحت کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے اورپاکستان میں صحت کے شعبے میں مصنوعی ذہانت میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال، زچہ و بچہ کی صحت اور پاکستان میں چائنا کی ٹیکنالوجی اور صحت مند معاشرے کے قیام کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔
عالمی صحت کانفرںس میں پاکستان سمیت دنیا بھر ماحولیاتی تبدیلیوں کے صحت پر اثرات، اور عالمی صحت کی کوریج جیسے موضوعات پر بھی اہم تبادلہ خیال کریں گے جبکہ کانفرنس میں پھیپھڑوں کی صحت کے اقدامات، اور بائیوفارماسیوٹیکل ترقی پر بحث ہوگی۔
ساتھ ہی چین-جاپان صحت کی صنعت کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی ۔ یہ ایونٹ بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے عالمی صحت کے چیلنجز سے نمٹنے کا مقصد رکھتا ہے۔