31 مقدمات میں بیان‘ شوہر اور وکیل سے مشاورت کا موقع دیا جائے: بشریٰ بی بی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف26 نومبر کے بعد درج ہونے والے31 مقدمات میں بیان ریکارڈ کرانے کی کارروائی بشریٰ بی بی کی اس استدعا پر 7 مارچ تک ملتوی کردی ہے کہ انہیں بیان سے قبل اپنے شوہر اور وکیل سے مشاورت کا موقع دیا جائے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر31 مقدمات کے تفتیشی افسر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسروں نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کا بیان ریکارڈ کرنا ہے جس پر بشری بی بی نے سابق چیئرمین کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شامل تفتیش ہونے سے قبل اپنے شوہر اور اپنے وکیل سلمان صفدر سے مشاورت کرنی ہے اور مشاورت کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لئے تیار ہوں۔ سابق چیئرمین اور وکیل سلمان صفدر سے اگر آج ملاقات کروا دی جائے تو آج ہی شامل تفتیش ہونے کو تیار ہیں تاہم عدالت نے ایس او پیز کے مطابق بشریٰ بی بی کی سابق چیئرمین اور ان کے وکیل سے ملاقات کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت7 مارچ تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا
سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر نے 7 چارجز میں اپنا جرم قبول کیا ہے، جرم قبول کرنے میں گھریلو تشدد کا الزام بھی شامل ہے۔
مائیکل سلیٹر پر 2023ء کے آخر میں ایک خاتون پر گھریلو تشدد سمیت کئی الزامات لگے تھے۔
کوئنز لینڈ کی ماروچیڈور ڈسٹرکٹ کورٹ نے مائیکل سلیٹر کا کیس سنا۔
عدالت نے مائیکل سلیٹر پر واضح کیا آپ شراب نوشی میں رہے ہیں۔
عدالت نے 4 سال قید کی سزا سنائی ہے، اس میں سے ایک سال سے زائد وہ جیل میں گزار چکے ہیں۔
واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر نے 74 ٹیسٹ اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
Post Views: 1