اسٹیج کامیڈین لکی ڈیئر کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
لاہورمیں نامور اسٹیج کامیڈین لکی ڈیئر کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اہلخانہ کے مطابق 60 سالہ لکی ڈیئر پھیپھڑوں اور ذیابطیس کے مرض میں مبتلا ہیں۔
لکی ڈئیر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں فوری طور پر میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اہلخانہ نے حکومت پنجاب سے لکی ڈیئر کا علاج کرانے کی اپیل کی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لکی ڈیئر
پڑھیں:
سابق وزیراعظم دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل:2شریانیں بند،اسٹنٹ ڈال دیئے گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث الشفا اسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں پرٹیسٹ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ اُن کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کے دل میں دو اسٹنٹ ڈال دیے۔ اسپتال میں زیرِ علاج جبکہ ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔