بشریٰ بی بی کی شامل تفتیش ہونے کیلئے عمران سے ملاقات کی شرط مان لی گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
راولپنڈی (ایجنسیاں) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 31 مقدمات میں شاملِ تفتیش ہونے سے پہلے بانیٔ پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کی شرط رکھ دی جس پر عدالت نے ایس او پی کے مطابق بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی اور وکیل سے ملاقات کا حکم دے دیا۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے بعد درج 31 مقدمات کی سماعت کی۔
بشریٰ بی بی نے اس موقع پر کہا کہ میں شامل تفتیش ہونے سے قبل بانی پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کرنا چاہتی ہوں اور مشاورت کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تیار ہوں۔
اداکارہ نرگس نے کتنی مساجد اپنی کمائی سے تعمیر کروائیں؟ کتنے لوگوں کو حج و عمرے پر بھیجا؟ زندگی کیسے بدلی؟
اُنہوں نے عدالت سے بانیٔ پی ٹی آئی کی موجودگی میں شاملِ تفتیش ہونے کی درخواست بھی کی جس کے بعد عدالت نے بشریٰ بی بی کی بانیٔ پی ٹی آئی اور وکیل سے ملاقات کا حکم دے دیا۔
بعد ازاں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بشریٰ بی بی کے 31 مقدمات کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی اور وکیل سے تفتیش ہونے
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے منظور
— فائل فوٹواسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی۔
جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کردیا ہے، آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔
واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔