صدر آصف زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کیلئے پرتگال روانہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
صدر آصف علی زرداری - فوٹو: فائل
صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کیلئے پرتگال روانہ ہوگئے۔
صدر آصف علی زرداری پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کریں گے۔
اپنے اس دورے کے دوران صدر مملکت پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوزا سے بھی ملاقات کریں گے۔
پیرس / کراچی اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس.
خیال رہے کہ چند روز قبل فروری کو اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں 4 فروری کو ہوا۔
پرنس کریم کی نماز جنازہ لزبن ہی میں ادا کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ پرنس شاہ کریم الحسینی اسماعیلی کمیونٹی کے 49ویں امام تھے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسماعیلی کمیونٹی کے
پڑھیں:
وزیراعظم عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آج دوحہ روانہ ہونگے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آج دوحہ روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس اسرائیلی فضائی حملوں اور فلسطین کی صورتحال پر بلایا گیا، اجلاس پاکستان کے تعاون سے بلایا گیا، او آئی سی رکن ممالک کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار گزشتہ روز وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک ہوئے، پاکستان نے قطر اور دیگر ممالک پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، وزیراعظم شہباز شریف 11 ستمبر کو دوحہ کا دورہ کرچکے ہیں۔
دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے قطری قیادت سے ملاقات میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا تھا، پاکستان قطر کی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے، مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششیں جاری رہیں گی۔
Post Views: 4