ایم کیو ایم میں اختیارات کی جنگ، فاروق ستار کے جانے کے بعد مصطفیٰ کمال کی اجلاس میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں اختیارات کی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے، آج بہادرآباد مرکز میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت فاروق ستار نے کی، ان کی موجودگی میں مصطفیٰ کمال تشریف نہ لائے، تاہم جب وہ چلے گئے تو مصطفیٰ کمال تشریف لائے۔
فاروق ستار نے اجلاس میں شرکت کے بعد کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جو بھی تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرےگا اس کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں ایم کیو ایم پاکستان اختلافات کا شکار، کارکنان کا بہادرآباد مرکز پر دھاوا، تصادم میں 10 افراد زخمی
انہوں نے کہاکہ ہماری مرکزی کمیٹی باصلاحیت ہے جو کسی بھی طرح کے مسائل کو حل کرسکتی ہے، آج ہم نے منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر تعمیر و ترقی کا لائحہ عمل طے کیا ہے۔
فاروق ستار نے کہاکہ سیاسی جماعتوں میں تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرلیے جاتے ہیں۔
دریں اثنا مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب فیصلہ کرنے میں وقت لگتا ہے تو بات باہر نکلتی ہے، ایم کیو ایم میں کوئی اختلافات نہیں، سیاسی پارٹیوں میں مختلف آرا ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم جتنی متحرک ہوگی عوام کے مسائل حل ہوں گے، اس وقت ہم اپنے مقاصد میں 100 فیصد کامیاب نہیں ہورہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہاکہ کراچی اور حیدرآباد کے لوگوں نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، ان کے مسائل حل ہونے چاہییں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ میں عہدوں کی تقسیم پر اختلافات سامنے آئے تھے، اور گزشتہ روز کارکنوں نے بہادرآباد مرکز پر دھاوا بھی بولا تھا اور گورنر کے خلاف نعرے لگائے گئے تھے۔
ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کامران ٹیسوری ہی گورنر رہیں گے، پارٹی کو ان پر بھرپور اعتماد ہے۔
یہ بھی پڑھیں ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی کیوں مستعفی ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی
دوسری جانب ایم کیو ایم کے ترجمان نے کہا ہے کہ کارکنان شر انگیزی کا شکار نہ ہوں، کیونکہ کچھ عناصر ہمیں آپس میں لڑا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اختیارات کی جنگ ایم کیو ایم بہادرآباد مرکز خالد مقبول صدیقی کارکنان متحدہ قومی موومنٹ مصطفٰی کمال منتخب عوامی نمائندے وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اختیارات کی جنگ ایم کیو ایم بہادرا باد مرکز خالد مقبول صدیقی کارکنان متحدہ قومی موومنٹ مصطف ی کمال منتخب عوامی نمائندے وی نیوز بہادرا باد مرکز ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہاکہ
پڑھیں:
سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست مطلوب نہیں، عدالت نے کہاکہ جن کو چاہئے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہئے پھر اب تک نام کیو ں نہیں نکالا۔
ایف آئی اے نے کہاکہ یار محمد رند کا نام ای سی ایل نہیں ،صرف پی این آئی ایل میں ہے،سابق وفاقی وزیر کا نام پی این آئی ایل میں 28مارچ کو ڈالا گیا، پی این آئی ایل میں نام ایک ماہ رکھاجاتا، پھرتوسیع لینا ہوتی ہے۔
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
عدالت نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 60روز رکھ سکتےہیں، اب تو جولائی ہے، کتنے ماہ ہو گئے؟کس قانون کے تحت نام اب تک برقرار رکھا گیا؟ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آ رہے ہیں ، ہم کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں۔
مزید :