خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، 7 خوارج ہلاک، 5 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران 7 خوارج ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیان شب سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، اس آپریشن کے نتیجے میں خوارج رحمت سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے اور 2 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے جبکہ 3 زخمی ہو گئے، علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 7 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پ فورسز کو شاباش دیتے ہیں، خیبرپختونخواہ میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے آپریشنز لائق تحسین ہیں، سیکیورٹی فورسز کی بہادری پر قوم کو فخر ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔