کشمیری چائے/گلابی چائے
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اجزاء
فریج کا ٹھنڈا پانی 2گلاس،دودھ ایک کلو،کریم حسب پسند،گرین ٹی 4 tbs،بادیان کے پھول 2،دار چینی 5 انچ کی اسٹک اگر چھوٹی چھوٹی ہوں تو ایک 5?ٹی اسپون جتنی،سبز الائچی 5-6،میٹھا سوڈا 1/2 tsp، بادام حسب پسند،پستہ حسب پسند،نمک ایک چٹکی۔
ترکیب
سب سے پہلے برتن میں پانی،گرین ٹی ،بادیان کے پھول،دارچینی ،سبز الائچی (کھول کر)ڈال کر پکنے کے لئے رکھیں ابال آئے تو آنچ درمیانی کردیں سات آٹھ منٹ پکنے دیں، پھر سوڈا ڈال کر مکس کردیں مزید دس منٹ پکائیں ۔۔
دودھ بوائل کریں، کریم اور چینی ڈالیں،اور آنچ بالکل دھیمی کردیں ۔ کریم ڈالنا ضروری نہیں چاہیں تو ڈالیں ورنہ نہیں چینی اپنی پسند کے لحاظ سے کم زیادہ کرلیں ۔۔
قہوہ چولہے سے اتار کر چھان لیں ۔۔
دو جگ لے لیں تھوڑا سا ٹھنڈا پانی شامل کرکے بار بار ایک سے دوسری میں منتقل کریں.
10 سے پندرہ بار یہی عمل دہرائیں آپکو قہوہ کا رنگ تبدیل ہوتا ہوامحسوس ہوگا ۔۔۔
اب قہوہ چھان کر دودھ میں ڈال دیں جیسے جیسے ڈالیں گی ویسے ویسے دودھ پنک ہوتا جائے گا اس میں آرٹیفیشل کلر نہیں ڈلتا۔
اب ہلکی آنچ پر پکنے دیں ۔ ایک چٹکی نمک چھڑک لیں ،بادام پستہ باریک کاٹ کر ڈال لیں اور پھر کپوں میں نکال لیں۔
بعض لوگ دودھ میں کومیل کنڈینسڈ ملک بھی ملاتے ہیں اگر ملانے چاہیں تو چینی کی مقدار کم کرلیں،اسکے علاوہ کیوڑہ بھی ڈالا جاتاہے بعض آخر میں گلاب کی پتیاں بھی ڈالتے ہیں، اپنی پسند کے لحاظ سے تبدیلی کی جاسکتی ہے ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 41 فلسطینی شہید، بچوں کے لیے دودھ کی شدید قلت
غزہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی صہیونی فورسز کے حملوں میں کم از کم 41 فلسطینی شہید ہو گئے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، مقامی اسپتالوں کے ذرائع نے تصدیق کی کہ صبح سے اب تک 41 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
الاقصیٰ شہداء اسپتال نے بتایا کہ نیٹزاریم کوریڈور کے قریب امداد کے منتظر شہریوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی، جس میں 19 فلسطینی شہید ہو گئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 60,249 فلسطینی شہید اور 4,789 زخمی ہو چکے ہیں۔
ادھر غزہ میں انسانی بحران سنگین تر ہو چکا ہے۔ بچوں کے لیے فارمولا دودھ کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر خالد دقران کا کہنا ہے کہ کئی مائیں خود غذائیت کی کمی کا شکار ہیں اور اپنے بچوں کو دودھ پلانے کے قابل نہیں۔
31 سالہ ماں آزہر عماد نے بتایا کہ وہ اپنے 4 ماہ کے بچے کو دودھ کی بجائے تل اور پانی کا مکسچر دینے پر مجبور ہیں، جو بچے کے لیے نقصان دہ ہے۔ ان کا کہنا تھا، "کبھی میں اسے پانی دیتی ہوں، کبھی جڑی بوٹیوں کا سفوف بناتی ہوں، کیونکہ کچھ بھی میسر نہیں ہوتا۔"
غزہ میں ہزاروں بچے بھوک اور دوا کی کمی سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔