UrduPoint:
2025-07-26@01:13:50 GMT

نوازشریف کا مسلم لیگ ن کو تنظیمی سطح پر مضبوط کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

نوازشریف کا مسلم لیگ ن کو تنظیمی سطح پر مضبوط کرنے کا فیصلہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری 2025ء ) مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے پارٹی کو تنظیمی سطح پر مضبوط کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مسلم لیگ ن نے رہنماؤں کو پارٹی کو یونین کونسل اور ریجنلز سطح پر مضبوط بنانے پر کام شروع کرنے کی ہدایت کردی، مسلم لیگ ن کو تنظیمی سطح پر مضبوط کرنے کے لیے پارٹی رہنماوں کو اہم ٹاسک سونپے جائیں گے، اس سلسلے میں نواز شریف نے ایم پی ایز، ایم این ایز اور رہنماؤں سے ملاقاتوں کا آغاز کردیا ہے، صدر ن لیگ صوبہ پنجاب کی کابینہ میں توسیع کے حوالے سے موزوں امیدواروں کے انٹرویوز بھی کریں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں ضلع گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ کے اراکین صوبائی اسمبلی شامل تھے، ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور پنجاب میں عوامی خدمت کے منصوبوں پر غور کیا گیا، اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف، سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

  ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے، سٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروبار اور سرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے، ترقی کے سفر کی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمد کی علامت ہے، پاکستان کو پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، اب اس میں ٹھہراﺅ خوش آئند ہے، جس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف وفاق میں بڑی محنت سے کام کررہے ہیں، مریم نواز پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کر رہی ہیں، اللہ تعالی بھی اُن کا ہاتھ پکڑتا ہے جو نیک نیتی اور محنت سے مخلوق کی خدمت کرتے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مسلم لیگ ن

پڑھیں:

وزیراعظم سے ملاقات، سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان مسلم لیگ (ن) میں شامل

سٹی 42 : پی ٹی آئی کے سابق صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان کی ملاقات ہوئی۔ نوابزادہ محسن علی خان اپنے بیٹے شہریار اور کئی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے.  

وزیراعظم نے نوابزادہ محسن علی خان کا پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیر مقدم کیا. شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے آپ خیبر پختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کو فروغ دینے اور عوامی روابط بڑھانے کے حوالے سے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود اور وہاں امن و امان کے فروغ کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی ۔ 

 دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری 

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے۔ 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے ملاقات، سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان مسلم لیگ (ن) میں شامل
  • حالیہ سیلابی ریلوں میں لوگوں کا ڈوبنا پریشان کن ہے: مریم نواز شریف
  • صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر کا سرنڈر کرنے کا فیصلہ
  • حماد اظہر نے آخر کارگھٹنے ٹیک دئیے ،سرنڈر کرنے کافیصلہ
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
  • پنجاب حکومت کا گھوڑوں کی خاص نسل کی ترویج کے منصوبے پر کام کرنے کا فیصلہ
  • نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت
  • نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس
  • میاں محمد اظہر کے انتقال پر نواز شریف اور شہباز شریف کا اظہارِ افسوس
  • پہلے لیڈر اور نظریے کی گاڑی چلاتا تھا اور اب مریم کی گاڑی چلانے کیلئے بہت سارے لوگ ہیں: کپٹن صفدر کا  وی لاگ میں سوال کا جواب