بھارت؛ 23 سالہ لڑکی شادی کی تقریب میں رقص کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشا میں ایک شادی کی تقریب کے دوران 23 سالہ لڑکی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان لڑکی کی شناخت پرینیتا جین کے نام سے ہوئی ہے، جو اندور کی رہائشی تھی اور اپنے کزن کی شادی میں شرکت کے لیے ودیشا آئی ہوئی تھی۔
یہ واقعہ شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں تقریباً 200 مہمان موجود تھے۔ سول میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرینیتا اسٹیج پر رقص کر رہی تھی اور اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اسٹیج پر ہی گِر گئی۔
View this post on InstagramA post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)
تقریب میں موجود ان کے خاندان کے فرد جو کہ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر تھے، نے فوری طور پر لڑکی کو سی پی آر (کارڈیوپلمونری ریسیسیٹیشن) دینے کی کوشش کی، تاہم وہ ہوش میں نہ آئی۔ پرینیتا کو فوری طور پر ایک نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
اطلاعات کے مطابق پرینیتا کا ایک چھوٹا بھائی بھی 12 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا چکا تھا۔
واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی مدھیہ پردیش میں رقص اور کھیل کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاکتوں کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دل کا دورہ پڑنے سے
پڑھیں:
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی سرحد پار کرتے ہوئے 33 غیر ملکی گرفتار
ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی بارڈر کراسنگ کرنے والے 33 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے تفتان میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرنے کی کوشش کرنے والے 33 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار کیے گئے ملزمان کا تعلق بنگلا دیش سے ہے ، جو رواں سال جون اور جولائی میں وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔ ملزمان نے ماشکیل بارڈر ضلع چاغی سے بارڈر کراسنگ کی کوشش کی ۔
ایف آئی اے کی مذکورہ کارروائی فرنٹیئر کور حکام کے تعاون سے عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ملزمان سے قانونی دستاویزات طلب کی گئیں تو وہ تسلی بخش جواب پیش نہ کر سکے۔
ایف آئی اے نے ملزمان کو ماشکیل بارڈر ضلع چاغی کے قریب سے حراست میں لیا، جنہیں باقاعدہ گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔