Express News:
2025-04-25@11:41:10 GMT

چیمپئنز ٹرافی سے قبل انگلش ٹیم کو دھچکا لگنے کا خدشہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

کراچی:

انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیکب بیتھل کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

ٹام بینٹن کو ان کے کور اپ کے  طورپر انگلش اسکواڈ میں طلب کرلیا گیا، ہیمسٹرنگ انجری نے انگلش ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا ہے، انگلش ٹیم سردست بھارت میں ون ڈے سیریز کھیل رہی ہے، بیتھل کو ہیمسٹرنگ انجری سے نجات پانے کا معاملہ درپیش ہے۔

 21 سالہ پیسر اسی سبب اتوار کو بھارت سے سیریز کے دوسرے ون ڈیمیں شریک نہیں ہوپائے، تاہم بدھ کو احمد آباد میں سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ان کی شرکت متوقع ہے، وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ بھی سردست پنڈلی کی انجری سی نجات پانے میں کوشاں ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کورنگی کریک میں لگنے والی آگ خود بہ خود بجھ گئی

کراچی:

کراچی: کورنگی کریک میں 28 اور 29 مارچ کی شب پانی کی بورنگ کے دوران لگنے والی آگ ایک بار پھر خود بہ خود بجھ گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی کریک میں ترقیاتی کام کے دوران لگنے والی آگ جمعرات کی شام تک شدت سے جاری تھی تاہم رات کے وقت اچانک بجھ گئی۔

ماہرین کا اندازہ ہے کہ زیر زمین گیس کے ذخیرے کا پاکٹ ختم ہونے کے باعث آگ بجھ گئی ہے تاہم حتمی تعین  اور جانچ کے بعد رپورٹ جاری کی جائے گی۔

اس سے قبل پندرہ اپریل کو بھی آگ بجھ گئی تھی تاہم حفاظتی نکتہ نظر کے تحت گیس کے اخراج کو پھیلنے سے روکنے کیلیے پندرہ اپریل کو گیس دوبارہ شعلہ دہکا دیا گیا تھا۔

حکام کادعوٰی ہے کہ کورنگی کریک میں زیرزمین گیس کے ذخائر کا پاکٹ ختم ہونے کا امکان ہے۔ جمعرات کے روز قومی تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنی کی اعلی قیادت نے کورنگی کریک کا دورہ کیا تھا اور آگ بجھانے کے لیے وضع کردہ حکمت عملی بیان کی تھی جس کے مطابق گیس کو محفوظ طریقے سے بجھانے کے لیے غیر ملکی ماہرین کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ’ارشد ندیم کو بطور ایتھلیٹ دعوت دی‘ نیرج چوپڑا کو وضاحتی بیان کیوں دینا پڑا؟
  • بھارت میں قید پاکستانیوں کے جعلی انکاؤنٹرز کا خدشہ
  • کورنگی کریک میں لگنے والی آگ خود بہ خود بجھ گئی
  • پاک بھارت کشیدگی، سابق سفیر عبدالباسط نے بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا
  • سپر نیچرل ایڈونچر سے بھرپور ’ویڈنزڈے سیزن 2‘ کا سنسنی خیز ٹیزر جاری
  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • پاکستان کیساتھ آئندہ دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلیں گے، نائب صدر بی سی سی آئی
  • خدشہ ہے بھارت پاکستان کیخلاف کوئی کارروائی کرے گا، سابق سفیر عبدالباسط
  • اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2کھلاڑیوں کی صورت میں بڑا دھچکا
  • اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 غیرملکی کھلاڑیوں کی صورت میں بڑا دھچکا