او آئی سی سیکرٹریٹ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
او آئی سی سیکرٹریٹ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز
جدہ (خالد نواز چیمہ)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں پاکستان کے مستقل مشن نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک ’خصوصی تقریب اور تصویری نمائش‘ کا اہتمام کیا ہے۔
او آئی سی کے سیکریٹریٹ میں منعقد ہونے والی اس ’خصوصی تقریب اور تصویری نمائش‘ میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
او آئی سی کے جموں و کشمیر کے لیے نمائندہ خصوصی يوسف الضبیعی، او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکریٹریز جنرل، او آئی سی کے رکن ممالک کے مستقل نمائندوں، او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ کے افسران، سفارت کاروں، صحافیوں، کشمیر کمیٹی اور پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے کئی ارکان نے اس تقریب میں شرکت کی او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب سید محمد فواد شیر نے اپنے افتتاحی خطاب میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر کے کشمیری ہر برس پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں تاکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور او آئی سی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں درج اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی غیرمتزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اظہار کیا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کا بائیکاٹ کردیا لیبیا میں پاکستانی شہریوں کو لیجانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی اسلام آباد میں وکلا کا احتجاج، ریڈ زون کے داخلی راستے بند، پولیس، وکلا میں جھڑپ انسداد دہشتگردی عدالت سے عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانتوں میں توسیع مودی کا 3 روزہ دورہ پیرس، پاکستانی فضائی حدود میں سفر اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا، نواز شریف نئے ججز کی تعیناتی: چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: یوم یکجہتی کشمیر او ا ئی سی کشمیر کے
پڑھیں:
کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
—فائل فوٹوڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ یونیورسٹی آمد پر انتظامیہ اور طلبا نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی حکمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق میں فتح مُبین میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا کردار اہم رہا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جُڑی ہے، مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔
آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر طلبا و طالبات نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور انہوں نے ایسے مزید انٹرایکٹیو سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔