Express News:
2025-06-09@20:06:37 GMT

کراچی: گھر میں آتشزدگی سے ماں جاں بحق، دو بچے زخمی

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

کراچی:

باغ کورنگی میں گھر میں آتشزدگی کے دوران ایک خاتون جھلس کر جاں بحق جبکہ دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔

عوامی کالونی تھانے کے علاقے باغ کورنگی میں ایک رہائشی مکان کے گراؤنڈ فلور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی۔ آتشزدگی کے دوران گھر میں موجود 3 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس، رینجرز، کے ایم سی فائربریگیڈ، ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

آگ کے نتیجے میں گھر کے تمام کمرے اور سامان مکمل طور پر خاکستر ہوگئے جبکہ گھر کا باورچی خانہ محفوظ رہا۔ آتشزدگی کے دوران جھلس کر جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت گلشن زوجہ راشد کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والے افراد کی شناخت اسما عرف حفضہ اور احمد کے ناموں سے ہوئی ہے جو متوفیہ خاتون کا بیٹا اور بیٹی ہیں۔

فائر آفیسر شاہ فیصل ٹاؤن جاوید حسن کے مطابق گھر میں موجود دو بیٹریاں جلی ہوئی تھیں، جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ 

ادھر ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے گریس کے قریب سوزوکی گاڑی میں ویلڈنگ کے دوران آگ لگنے سے 2 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔ زخمی ہونے والوں کی شناخت 17 سالہ شاہد ولد عمراور 30 سالہ عامر ولد نذرحسین کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب، کورنگی نمبر 4 موبائل مارکیٹ میں ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے شدت اختیار کرلی۔ آگ کی اطلاع ملنے پر کے ایم سی فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا، تاہم فائربریگیڈ حکام کے مطابق اس آتشزدگی میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے دوران جھلس کر گھر میں

پڑھیں:

حافظ آباد، ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

فائل فوٹو

پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق لاہور سرگودھا روڈ پر پیش آئے حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

امدادی ٹیموں نے لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے دوران کار کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے  پیش آیا۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ : اسرائیل کی بربریت جاری ،وحشیانہ بمباری سے مزید 108 فلسطینی شہید،393 زخمی ، عرب میڈیا
  • گلشن راوی کے معروف ریسٹورنٹ میں آتشزدگی، 3 افراد زخمی
  • کولمبیا کے صدارتی امیدوار انتخابی مہم کے دوران فائرنگ سے شدید زخمی، حالت نازک
  • ڈی آئی خان:کار کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
  • کولمبیا کے صدارتی امیدوار پر انتخابی ریلی کے دوران حملہ، سر میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی
  • حافظ آباد، ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • گائے کی لات لگنے سے نوجوان جاں بحق، ذبیحہ کے دوران حادثات میں 144 زخمی
  • ترکیہ: قربانی کے جانور ذبح کرنے کے دوران 14 ہزار افراد زخمی
  • جانور فروخت کرکے کراچی سے واپس جانے والے پیوپاریوں کی گاڑی کو حادثہ، ایک جاں بحق، 14 زخمی
  • ترکیہ میں عید کے پہلے دن 14 ہزار سے زائد افراد قربانی کے دوران زخمی