کراچی:

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی اسکواڈ میں شمولیت سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں حتمی اسکواڈ جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 فروری ہے۔ جسپریت بمراہ کی فٹنس سے متعلق صورتحال اب تک غیر یقینی ہے۔

کرک انفو کے علم یہ بات آئی ہے کہ حال ہی میں بنگلور میں بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسی لینس میں جسپریت بمراہ کی کمر کا اسکین ہوا ہے جس پر میڈیکل اسٹاف کسی قسم کے فیصلے سے قبل سلیکٹرز اور بھارتی ٹیم منیجمنٹ کے ساتھ مشاورت کرے گا۔

مزید پڑھیں؛ چیمپئنز ٹرافی سے قبل انگلش ٹیم کو دھچکا لگنے کا خدشہ

بھارتی بورڈ نے 18 جنوری کو چیمپیئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو بھی شامل کیا گیا تھا لیکن انگلینڈ کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں بمراہ نے کوئی بھی میچ نہیں کھیلا۔

احمد آباد میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ون ڈے میں امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ بمراہ ٹیم کا حصہ بنیں گے لیکن فاسٹ بولر طبی معائنے کے لیے بنگلور چلے گئے۔

مزید پڑھیں؛ چیمپیئنز ٹرافی کے میچز دبئی جا کر دیکھنے والے شائقین کیلیے خوشخبری

چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اگر جسپریت بمراہ کو شامل نہیں کیا گیا تو ان کی جگہ انگلینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچز کھیلنے والے ہرشیت رانا کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گواسکر بارڈر ٹرافی کے آخری ٹیسٹ میچ کے دوران جسپریت بمراہ انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ انہوں نے گواسکر بارڈر ٹرافی کے بعد اب تک کوئی میچ نہیں کھیلا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جسپریت بمراہ کی چیمپیئنز ٹرافی ٹرافی کے کے لیے

پڑھیں:

ٹرمپ کا انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم

ٹرمپ کا وفاقی انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔

امریکی وفاقی جج کا کہنا ہے کہ شہریوں سے ووٹ ڈالنے سے قبل شہریت کے ثبوت طلب نہیں کیے جاسکیں گے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو ووٹنگ کے لیے وفاقی سطح پر ایسی شرط عائد کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مارچ میں جاری ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر میں شہری ہونے کا ثبوت لازمی قرار دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ ایشیا کپ کی ٹرافی کی ڈیمانڈ کردی
  • ’استغفراللہ کہنا مناسب نہیں تھا‘، صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر حنا بیات کا ردعمل
  • شمالی وزیرستان؛ ڈی پی او کے اسکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی
  • ایشیز سیریز اہم قرار، آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز چھوڑنے لگے
  • غزہ میں کارروائیوں سے متعلق امریکا سے اجازت نہیں مانگتے: نیتن یاہو
  • ای چالان کی قرارداد پر غلطی سے دستخط ہو گئے، کے ایم سی کی وضاحت
  • پاکستان میں تعلیم کا بحران؛ ماہرین کا صنفی مساوات، سماجی شمولیت اور مالی معاونت بڑھانے پر زور
  • شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی رہائی مہم میں شمولیت کی مبینہ پیشکش مسترد کر دی
  • ٹرمپ کا انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم
  • مدینہ منورہ کی یونیسکو کے ’کریئیٹو سٹیز نیٹ ورک‘ میں شمولیت، کھانوں کے شعبے میں عالمی اعزاز