Al Qamar Online:
2025-09-18@16:25:42 GMT

ایک بندر نے پورے سری لنکا کی بجلی بند کردی

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

ایک بندر نے پورے سری لنکا کی بجلی بند کردی

کو لمبو( مانیٹر نگ ڈ یسک )سری لنکا میں اتوار کی صبح پورے ملک میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی جس کا ذمے دار ایک بندر کو ٹھہرایا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں ساڑھے 11 بجے کے قریب بجلی کا بریک ڈاؤن شروع ہوا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ اس دوران شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اسپتالوں کو ایمرجنسی میں جنریٹرز پر منتقل ہونا پڑا۔حکام کے مطابق بجلی کا بریک ڈاؤن جنوبی کولمبو میں واقع سیلون الیکٹریسٹی بورڈ کے گرڈ اسٹیشن میں خرابی کے باعث ہوا۔سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ 3 گھنٹے کی کوشش کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے جب کہ مکمل بحالی کے لیے انجینئرز اور دیگر عملہ کام میں مصروف ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے وزیر توانائی کمارا جیاکوڈے نے ملک بھر میں بجلی کی ترسیل میں تعطل کا ذمے دار ایک بندر کو ٹھہرایا ہے۔سری لنکا کے وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ ایک بندر گرڈ اسٹیشن میں گھس گیا تھا جس کی وجہ سے وہاں خرابی پیدا ہوئی اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔بندر کے حوالے سے مزید کوئی اور تفصیل فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہے۔خیال رہے کہ 2022 ء میں شدید معاشی بحران کے دوران تیل کی قلت کے باعث سری لنکا کو بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سری لنکا ایک بندر بجلی کی

پڑھیں:

ایشیا کپ: بنگلا دیش کو آج افغانستان کیخلاف کرو یا مرو کا چیلنج درپیش

کراچی:

ایشیا کپ 2025 میں بنگلا دیش کو کرو یا مرو کا چیلنج درپیش ہے۔

منگل کو ابوظبی میں بنگلادیش کا افغانستان سے مقابلہ ہوگا، دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجکر 30 منٹ پر مد مقابل آئیں گی۔

افغانستان نے اپنے افتتاحی میچ میں ہانگ کانگ کو94 رنز سے شکست دیکر اچھی شروعات کی تھی، افغانستان آج اپنا دوسرا جبکہ بنگلا دیش تیسرا میچ کھیلے گا۔

 بنگلہ دیش کو سری لنکا کے خلاف میچ میں شکست کا سامنا رہا تاہم اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیشی سائیڈ بھی ہانگ کانگ کیخلاف کامیاب رہی تھی۔

گروپ بی میں اس وقت سری لنکا 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، افغانستان اور سری لنکا دو، دو پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ سپر 4 دوڑ: افغانستان کی سری لنکا کے خلاف اہم میچ میں بیٹنگ جاری
  • ایشیا کپ: سری لنکا کیخلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری
  • ٹی 20 ایشیاکپ: افغانستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • ملک کے حالات بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کی طرف جارہے ہیں،عمران خان
  • پیرو نے ورلڈ کپ آف بریک فاسٹ کا دلچسپ مقابلہ جیت لیا، معمولی فرق سے وینزویلا کو شکست
  • کراچی، حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کے سبب پانی کی فراہمی معطل
  • کراچی: حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل
  • ایشیا کپ: بنگلا دیش کو آج افغانستان کیخلاف کرو یا مرو کا چیلنج درپیش
  • ٹی 20ایشیاکپ: سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4وکٹوں سے ہرادیا
  • ایشیا کپ: سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی