خواتین سمیت 100سے زائد عمرہ زائرین آف لوڈکیوں؟وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایئرپورٹ پر ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث عمرہ زائرین کو عین وقت پر پرواز سے آف لوڈ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ ہوائی اڈے پر 100 سے زائد عمرہ زائرین، جن میں خواتین بھی شامل ہیں کو آف لوڈ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ائیر لائن نے پولیو ویکسی نیشن اور کرونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے عمرہ زائرین کو آف لوڈ کیا، جس پر عمرہ زائرین نے ایئرلائن کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمیں آف لوڈ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ نئے ٹکٹ خریدیں۔ہم نے بہت مشکل سے عمرہ پر جانے کے لیے رقم جمع کی تھی۔غلطی ٹریول ایجنٹ اور ائیر لائن کی ہے، سزا ہمیں دی جا رہی ہے۔
اس موقع پر ایئرلائن ا نتظامیہ اور عمرہ زائرین کے درمیان تکرار بھی ہوئی۔
دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی ائیر پورٹ پہنچ گے۔ عمرہ زائرین نے ان کو گھیر لیا، عمرہ زائرین نے شکایات کے انبار لگا دیے۔سعودی ائیر لائن کے افسران کی بدسلوکی پر شکایت کی۔ عمرہ زائرین نے واپس جانے سے انکار کر دیا۔
مزیدپڑھیں:انمول بلوچ کی شادی کس سیاستدان کے بیٹے سے ہونے جارہی ہے؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: آف لوڈ
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے سے زائد اضافہ
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 31 ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 357 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 100روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 54 ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 658 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے کی سطح پر آگئی۔