سینئرپی ٹی آئی رہنما نے اپنی ہی پارٹی میں ڈسپلن پر سوال اٹھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے اپنی ہی پارٹی میں ڈسپلن کا ایشو اٹھا دیا۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں ڈسپلن کا بہت بڑا فقدان نظر آرہا ہے، پارٹی لیڈرشپ سے اپیل ہے پارٹی میں ڈسپلن قائم کیا جائے، سستی شہرت کے لیے پارٹی کو استعمال کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صوابی جلسے میں جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور ہم باہر بیٹھ کر عہدے عہدے کھیل رہے ہیں، پارٹی میں سزا و جزا کا عمل شروع کرنے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ حکومت فارم 47 کی ہے، عطا تارڑ فارم 47 کے ایم این اے ہیں، یہ بات ایک عام آدمی نے نہیں پیپلز پارٹی کے گورنر پنجاب نے کی ہے ،مطالبہ کرتا ہوں عطا تارڑ کو فوری وزارت سے ہٹا کرتحقیقات کی جائیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں ایک سال میں اندھیرے سے اجالے کا سفر شروع ہوگیا، یہ کون سا اجالا ہے جو نظر ہی نہیں آرہا، ٹرمپ کا شوشہ حکومت نے خود چھوڑا ہے ہمیں اللہ کے سوا کسی سے امید نہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں ڈسپلن پارٹی میں ٹی ا ئی
پڑھیں:
کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کا حق ہے: بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ صرف و صرف کشمیر کرے گا، نہ اسلام آباد، نہ پنجاب، نہ سندھ، نہ بلوچستان اور نہ ہی خیبرپختونخوا اس کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیری عوام ہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ برابری کے حق کے لیے 27 جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں تاکہ کشمیر کا فیصلہ صرف و صرف کشمیر کرے۔
کشمیر کا فیصلہ صرف و صرف کشمیر کرے گا۔
کشمیر کا فیصلہ نہ اسلام آباد کرسکتا ہے، نہ پنجاب، نہ سندھ، نہ بلوچستان اور نہ ہی خیبر پختونخواہ کرسکتا ہے۔ کشمیر کا فیصلہ صرف و صرف کشمیر کرے گا۔
برابری کے حق کیلئے 27 جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد… pic.twitter.com/D7Vo1uPXKm