ستمبر میں 2024ء کے جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوران جیل میں بند رکن پارلیمنٹ کو 21 دن کی عبوری ضمانت دی گئی تھی لیکن دوبارہ جیل بھیج دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی ہائی کورٹ نے ممبر آف پارلیمنٹ انجینئر رشید کو پارلیمنٹ میں حاضری کے لئے حراستی پیرول دے دیا ہے۔ ان پر انٹرنیٹ استعمال کرنے یا میڈیا سے بات کرنے پر پابندی ہے۔ عدالت نے انجینئر رشید کو 11 اور 13 فروری کے لئے کسٹڈی پیرول منظور کیا ہے۔ انجینئر رشید کو ان کے موبائل فون اور انٹرنیٹ تک رسائی سے روک دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا "درخواست گزار کسی بھی شخص کے ساتھ بات چیت نہیں کرے گا سوائے اس کے پارلیمنٹ میں جانے کی اپنی محدود ذمہ داری کے استعمال کے، وہ میڈیا سے کسی بھی طرح سے خطاب نہیں کرے گا"۔ اس کیس کا فیصلہ گزشتہ ہفتے محفوظ کر لیا گیا تھا۔

عدالت نے انجینئر رشید کی جانب سے سینیئر ایڈووکیٹ این ہری ہرن اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے سینیئر ایڈووکیٹ سدھارتھ لوتھرا کی دلیلیں سنیں۔ پپو یادو کیس کا حوالہ دیتے ہوئے ہری ہرن نے کہا کہ انجینئر رشید کو بھی اسی طرح حراستی پیرول پر رہا کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آج تک انجینئر رشید پر کسی گواہ پر اثر انداز ہونے کا کوئی الزام نہیں لگا ہے۔ حراستی پیرول کی منظوری کی مخالفت کرتے ہوئے لوتھرا نے سریش کلماڈی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ پارلیمنٹ میں حاضری کسی کا ذاتی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلماڈی کے فیصلے کے پیش نظر یہ ریلیف ممکن نہیں۔

تہاڑ جیل سے انتخابات میں حصہ لے کر انجینئر رشید نے 2024ء کے پارلیمانی انتخابات میں وزیراعلٰی عمر عبداللہ اور پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون کو دو لاکھ سے زائد ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی ہے۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ان پر دہشت گردی کی فنڈنگ ​​اور منی لانڈرنگ کا الزام لگایا ہے۔ ستمبر میں 2024ء کے جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوران جیل میں بند رکن پارلیمنٹ کو 21 دن کی عبوری ضمانت دی گئی تھی لیکن دوبارہ جیل بھیج دیا گیا۔ اس کے بعد سے وہ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں ضمانت کے لئے درخواستیں دائر کر رہے ہیں لیکن این آئی اے اس کی مخالفت کر رہی ہے۔ انجینئر رشید نے 28 اکتوبر 2024ء کو تہاڑ جیل میں خودسپردگی کی۔ 10 ستمبر 2024ء کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے انجینئر رشید کو جموں و کشمیر میں انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لئے 2 اکتوبر 2024ء تک عبوری ضمانت دے دی۔ اس کے بعد عدالت نے انجینئر رشید کی عبوری ضمانت میں دو بار توسیع کی تھی۔ انجینئر رشید کو این آئی اے نے 2016ء میں گرفتار کیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انجینئر رشید کو حراستی پیرول آئی اے عدالت نے کے لئے

پڑھیں:

اردو یونیورسٹی سینٹ اجلاس موخر کرنے کیلئے خالد مقبول کا ایوان صدر کو خط

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی بےضابطگیوں پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک وفاقی اردو یونیورسٹی کا سینٹ اجلاس موخر کرنے کے لیے ایوان صدر کو خط تحریر کر دیا ہے۔ 

خط میں کہا گیا ہے کہ 17 ستمبر کو وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس بلایا جا رہا ہے جسے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک ملتوی کیا جائے۔

یونیورسٹی کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ موجودہ وائس چانسلر کے دور میں اساتذہ و ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

تنخواہوں کی ادائیگی میں 2 ماہ کی تاخیر ہو رہی ہے، ہاؤس سیلنگ الاؤنس 12 ماہ سے بند ہے، 4 ماہ سے پینشن ادا نہیں ہوئی جبکہ 2019 کے بعد سے ریٹائرمنٹ کے بقایاجات بھی ادا نہیں کیے گئے۔ 

اس کے برعکس، وائس چانسلر نے اپنی تنخواہ غیر قانونی طور پر ایچ ای سی کے طے شدہ پیمانے سے دگنی مقرر کر رکھی ہے جس کی صدرِ پاکستان سے منظوری نہیں لی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شرینگل بار میں خطاب، وکلاء کی خدمات کو سراہا، خصوصی گرانٹ کا اعلان
  • تحقیقات میں شفافیت بڑھانے کیلئے ایف آئی اے اور نادرا کا ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق
  • پاکستانی ساؤنڈ انجینئر طوریس حبیب نے گریمی ایوارڈ جیت لیا
  • اسلام آباد بار کا جنرل باڈی اجلاس؛ تقریر کیلئے باری نہ ملنے پر وکلا کے درمیان جھگڑا
  • عرب اسلامی سربراہی اجلاس۔۔ اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرانے کا مطالبہ
  • اسرائیل عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ بن گیا ہے، مصری صدر
  • اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ، مریم نواز کی تقریب میں شرکت
  • اردو یونیورسٹی سینٹ اجلاس موخر کرنے کیلئے خالد مقبول کا ایوان صدر کو خط
  • عرب اسلامی اجلاس: مسلم ممالک نے قطر کو اسرائیل کے خلاف جوابی اقدامات کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرادی
  • اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلئے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے، وزیراعظم کا عرب اتحاد ہنگامی اجلاس سے خطاب