پاکستان،قطر کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دوسرا دور،مجموعی مقاصد پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پاکستان اور قطر کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دوسرا دور 10 فروری کو دوحہ، قطر میں منعقد ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے مطابق اس مشاورت کی قیادت پاکستانی وفد کی طرف سے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی جبکہ قطری وفد کی قیادت قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المراخی نے کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سیاسی و دیگر امور پر جاری مشاورت میں دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جن میں سیاسی، اقتصادی، قونصلر اور عوام سے عوام کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کی بات کی گئی۔علاوہ ازیں، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا,دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تعاون اور مشاورت جاری رکھی جائے گی، اور اعلیٰ سطح کے دوروں اور تبادلوں کی رفتار کو تیز کیا جائے گا۔خیال رہے کہ آئندہ دوطرفہ سیاسی مشاورت کا اگلا دور اسلام آباد میں باہمی طور پر طے شدہ تاریخوں پر منعقد ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بھارت کیساتھ تمام تعلقات منقطع، مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار،دفتر خارجہ
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں۔ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات نے دو قومی نظریے پر مہر ثابت کر دی۔ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند کر دی گئی ہے،
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نےکہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہد کو معطل کیا، بھارت کے رویے سے علاقائی امن واستحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت بند کر دی گئی، سارک اسکیم کے تحت بھارتیوں کے تمام ویزے معطل کر دیے، سکھ یاتری ویزہ معطل سے مستثنیٰ ہیں۔
شفقت علی خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے اسٹاف کی تعداد کم کر کے 30 کر دی گئی ہے، پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند کر دی گئی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات نے دو قومی نظریے پر مہر ثابت کر دی، کل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان نے بھارت کو جوابات دیے، وزیراعظم نے حالیہ دورہ ترکیہ میں ترک قیادت کے ساتھ مفید بات چیت کی۔
انھوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کیا، فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھنے پراتفاق کیا
آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس کی کم قیمتوں پر واپسی متعارف، ایپل کا بڑا اعلان