لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور سے روس کے لیے 22جون سے ٹرین سروس شروع کی جائے گی،حنیف عباسی

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے ایم او یو کے بعد ریلویز کے پورے سسٹم کو ڈیجیٹلائز کر دیا جائے گا،متعدد ٹرینوں اور ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے سمیت لاہور سے روس کے لیے 22 جون سے ٹرین سروس بھی شروع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے کی پٹڑی ترقی کی طرف موڑ دی گئی ہے، شہباز شریف

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے نے 31 مئی تک اپنی 77 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ریونیو حاصل کیا جس میں مزید اضافے کے لیے گڈز ٹریننیں چلائیں گے۔ ریلوے سٹیشنز اور کالونیوں کو ستھرا پنجاب مہم کے تحت صاف کیا جا رہا ہے، ریلوے ٹریکس پر پھلدار درخت اور پودے بھی لگائے جائیں گے ۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ ازبکستان اور قازقستان کو ریلوے ٹریک سے ملایا جائے، تھرکول اور ریکوڈک کی کامیابی کے لیے ہمیں ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہو گا اور اسے ترقی دینا ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ریلوے اسٹیشن کی خودکار سیڑھیاں

انہوں نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کےلیے جلد ہی فری وائی فائی سروس شروع کرنے جا رہے ہیں، ریلوے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذریعے فوڈ کوالٹی کو بہتر اور مسافروں کے لیے سہولتوں میں اضافہ کر کے ان کا اعتماد بحال کیا جائے گا تاکہ ریلوے آمدنی میں اضافہ کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ریلویز کے 14 سکولوں میں 5200 بچے زیر تعلیم ہیں،آوٹ سورس کرنے سے ریلوے اسکولوں کا بھی معیار تعلیم مزید بہتر ہو گا، ریلوے کی ترقی کے لیے بہت سے منصوبے زیرِ غور ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ازبکستان پاکستان تاجکستان ٹرین سروس حنیف عباسی روس وزیر ریلوے

متعلقہ مضامین

  • ایران، داعش کے 9 دہشتگردوں کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی دیدی گئی
  • ایران، داعش کے 9 دہشت گردوں کو ضرم ثابت ہونے پر پھانسی دے دی گئی
  • لاہور سے روس کے لیے 22جون سے ٹرین سروس شروع کی جائے گی،حنیف عباسی
  • آئی ٹی ایکسپورٹ کو 25 ارب ڈالر تک بڑھانے کی منصوبہ بندی
  • ہمیں ملکر آبی وسائل کی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا، احسن اقبال
  • پاکستان میں بڑے آبی ذخائر کی تعمیر کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس
  • پانی کے چیلنجز کم کرنے کیلئے فعال منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، اسحاق ڈار
  • آپریشن سندور کا منطقی انجام نریندر مودی کی شکست ہوگا، احسن اقبال
  • پاکستان میں بڑے آبی ذخائر کی تعمیر کے لیے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
  • ملک میں ڈیمز کی تعمیر کیلئے اجلاس، منصوبہ بندی کیلئے سفارشات پیش