پانی ٹینکرز ، ہیوی ٹریفک دن میں سڑکوں پر آنے سے گریز کریں،آفاق احمد
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
بات نوٹی فکیش کی نہیں ،عمل درآمد کی ہے، سندھ حکومت کی وضاحت گمراہ کن ہے
 کارکنان شر پسندعناصر پر نگاہ رکھیں، کوئی موقع سے فائد ہ نہ اُٹھانے پائے، چیئرمین
مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان )کے چیئر مین آفاق احمد نے کہاکہ پانی ٹینکرز اور ہیوی ٹریفک کے حوالے سے سندھ انتظامیہ کی بار بار کی وضاحت گمراہ کن ہے، بات نوٹی فکیش کی نہیں بلکہ اس پر عمل درآمد کی ہے،دن کے اوقات میں ٹینکرز اور ہیوی ٹریفک پولیس کی سرپرستی میں ہمارے لوگوں کی زندگیو ں کے چراغ گل کررہا ہے،جنہیں انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ آفاق احمد نے کہا کہ 48گھنٹے کا الٹی میٹم منگل کی صبح ختم ہورہاہے، اس کے بعد کراچی کے نوجوان جانتے ہیںانہیں اپنے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کیسے کرنا ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ ہم ہائیڈرنٹ مالکان سے درخواست کرتے ہیں کہ دن کے اوقات میں ہائیڈرنٹ بند رکھیں تا کہ قرب وجوار کے علاقوں میں پانی کی بندش میں کمی آسکے جبکہ ٹینکرز اور ڈمپرز ڈرائیور زبھی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک لانے سے گریز کریںجس کا مقصد قیمتی انسانی زندگیوں کو بچانا ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ کارکنان شر پسند عناصر پر نگاہ رکھے کوئی بھی اس موقع کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کرے، ہمارا اقدام قانون شکنی نہیں بلکہ قانون کی پاسداری کو یقینی بناناہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے سندھ انتظامیہ کا ایک غلط اقدام اور طاقت کا استعمال کراچی کی سیاست کو بدل کررکھ دیگا، عوام پر طاقت آزمانے کے بجائے قانون شکنوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ آفاق احمد نے کہا کہ قانون پر عمل درآمد کرانا سندھ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے بصورت دیگر عوام اپنے لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلئے سخت اور مشکل فیصلے کرنے کو تیار بیٹھی ہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
ای چالان سسٹم کے مثبت اثرات، شہریوں میں قانون کی پاسداری کا رجحان بڑھ گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں شاہراہوں پر نصب جدید کیمروں کے ذریعے متعارف کرایا گیا ای چالان سسٹم ٹریفک کے نظم و ضبط میں انقلابی بہتری لانے لگا ہے۔ شارع فیصل، کلفٹن، میٹروپول اور دیگر مرکزی شاہراہوں پر نصب کیمروں سے موصول مناظر میں دیکھا گیا ہے کہ شہری اب خالی سڑکوں اور بند دکانوں کے باوجود بھی سگنل پر رکنے لگے ہیں، جس سے ٹریفک قوانین کی پاسداری کا رجحان نمایاں طور پر بڑھا ہے۔ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد کار سوار شہریوں میں قوانین کی پابندی سب سے زیادہ دیکھی جا رہی ہے، جبکہ موٹرسائیکل سواروں کے رویے میں بھی مثبت تبدیلی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کیمروں کے ذریعے خودکار نگرانی اور جرمانوں کے اندیشے کے باعث شہری اب احتیاط برتنے لگے ہیں، جس کے نتیجے میں حادثات کی شرح میں کمی سامنے آئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق، ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد صرف پانچ روز میں 22 ہزار 869 الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے، جن میں سے 4 ہزار 136 چالان صرف پانچویں روز کے دوران ہوئے۔ سب سے زیادہ 2 ہزار 737 چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر، 812 ہیلمٹ نہ پہننے، 116 اوور اسپیڈنگ،169 سگنل توڑنے، اور 157 موبائل فون کے استعمال پر جاری کیے گئے۔اس کے علاوہ، 56 چالان ٹنٹڈ گلاسز، 24 نو پارکنگ، 20 اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی، 20 مسافروں کو چھت پر بٹھانے، 15 لین لائن کی خلاف ورزی، 8 رانگ وے، اور11 اوور لوڈنگ کے معاملات پر کیے گئے۔