کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ وادی کشمیر میں جاری بربریت کو روکے ورنہ بیس کیمپ کے نوجوانوں کو خونی لکیر عبور کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے، انشاءاللہ مقبوضہ جموں و کشمیر جلد آزاد ہو گا اور پاکستان کی تکمیل ہو گی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق نے بھمبر برقیاتی آپریشن ڈویژن بھمبر2 کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی کشمیر میں جاری بربریت کو روکے ورنہ بیس کیمپ کے نوجوانوں کو خونی لکیر عبور کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اپنایا ہے کہ ہم نے کشمیر کی خاطر 3 جنگیں لڑ چکے، 10 اور لڑنا پڑیں تو لڑیں گے، کشمیر کل بھی پاکستان کا حصہ تھا آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان سے اپنے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو سلام بھی پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کی خدمت کیلئے 18 سے 20 گھنٹے روزانہ کام کیا، عوام کو سستی بجلی اور آٹے پر تاریخی سبسڈی دی جس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل پروٹیکشن ویلفیئر پروگرام کے ذریعے معاشرے کے بے سہارا طبقات کو ماہانہ معقول رقم دی جائیگی تاکہ وہ اپنی زندگی باعزت گزار سکیں۔ دوران تقریب وزیراعظم آزاد کشمیر نے تحریک آزادی کشمیرکے حق میں نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پرسینئر وزیر وقار احمد نور، وزرا حکومت چوہدری ارشدحسین، چوہدری اظہر صادق اور دیگر بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
پہلگام حملہ مودی حکومت نے کروایا، بھارت کشمیریوں کے ساتھ فلسطینیوں والا برتاؤ کرے گا، حافظ نعیم
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آئے واقعے اور 26 سیاحوں کی ہلاکت کا ذمہ دار بھارت کو قرار دے دیا۔
گوجرانوالہ میں اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقد ہونے والے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ پہلگام حملے میں بھارت خود شریک ہے اور یہ سازش ہے تحت کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے کی آڑ میں بھارت کشمیریوں کے ساتھ اب وہ کرے گا جو فلسطین میں اسرائیل کررہا ہے، اس واقعے کی آڑ میں کشمیریوں کو بھی فلسطینیوں کی طرح بے گھر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین میں جو کچھ کیا وہ بھارت کشمیر میں کررہا ہے، پہلے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی، پھر اُن پر لاک ڈاؤن کیا گیا، پھر زمین تنگ کی گئی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارت نے اپنی مرضی سے انتخاب جیتنا چاہا مگر کشمیر کے عوام نے اُسے ناکام بنادیا، کشمیر میں مسلسل مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ پہلگام میں جو واقعہ پیش آیا وہ مودی حکومت نے جان بوجھ کر منصوبہ بندی سے کیا ہے تاکہ اس کو بنیاد بناکر کشمیر میں آپریشن بڑھایا جائے اور عوام کو گھروں سے بے گھر کیا جائے اور مزید دباؤ بڑھایا جائے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ پہلگام حملے پر ہونے والے پروپیگنڈے اور بھارتی اقدامات کے خلاف پاکستان سے بھرپور آواز اور جواب جانا چاہیے۔