محنت سے عوامی خدامت جاری رکھنا ہے ، نوازشریف قائد ترقی کا نام ، مریم نواز: تجاوزات خاتمے سے متاثرہ چھوٹے کاروبار کی بحالی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ ملاقات میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں پر بھی وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔ ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر سکیم اور جدید زرعی مشینری، سکالرشپ پروگرام کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، دھی رانی پروگرام، بنیادی و دیہی مراکز اور صحت کے پورے نظام کی اپ گریڈیشن پر وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے اقدامات کو سراہا۔ نواز شریف نے کہا کہ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں۔ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں۔ لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آ رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی ہے اور بھی ڈالے گا۔ اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا۔ زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) آتی ہے تو ملک میں ترقی آتی ہے۔ ڈی ریل نہ کیا جاتا تو آج پاکستان کہیں آگے ہوتا۔ 1990ء کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی کے سفر میں آج کہیں آگے کھڑا ہوتا۔ مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے۔ پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فی صد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے۔ ارکان اسمبلی نے کہا ایک سال میں صوبہ پنجاب کا ہر شعبہ ترقی کی طرف گامزن ہوا ہے۔ مریم نواز شریف پنجاب کا فخر ہے۔ شہباز شریف اور مریم نواز شریف نے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کی ایک نئی روشن مثال قائم کی ہے۔ آپ کی اور شہباز شریف کی روایات جس شاندار طریقے سے چل رہی ہیں، وہ بے مثال ہے۔ ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی ثقافت کو ترقی ملتی ہے۔ آپ جب جب آتے ہیں مسلم لیگ(ن) آتی ہے، ملک کو ترقی، روشی، خوشیاں اور رنگ ملتے ہیں۔ مریم نواز نے نظام کی بے مثال اصلاح کی۔ پنجاب میں ای ٹینڈرنگ کا شفاف نظام شروع کیا گیا۔ میرٹ پر یکساں اور معیاری ترقی کا سفر آگے بڑھ رہا ہے۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا نام آئے تو عوام کی خدمت کی مثال بننا ہی پڑتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے نواز شریف پاکستان کی ترقی کا نام ہے، اور ہم سب اِن کے سپاہی ہیں۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے تجاوزات کے خاتمے کی مہم کی زد میں آنے والے بے روزگار افرادکی بحالی کا بڑا اور اہم فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تجاوزات کے خلاف مہم سے متاثرہ چھوٹے کاروبار کی بحالی کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو چھوٹے کاروبار اور ریڑھی وغیرہ کی بحالی کے لئے اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹریفک میں آسانی کے لئے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے، لیکن عام آدمی کو بے روزگار بھی نہیں کریں گے۔ کسی غریب سے روزگار نہیں چھیننا چاہتے۔ بے روزگار ہونے والے افراد کے لئے متبادل انتظام ضروری ہے۔ ہر شہر میں انسداد تجاوزات مہم کے متاثرہ افراد کے لئے متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔ انسداد تجاوزات مہم سے متاثرہ افراد کے روزگار کے لئے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ٹریفک کے بہاؤ میں آسانی کے لئے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ ہر شہر میں بے ہنگم تجاوزات کی وجہ سے بازاروں سے گزرنا محال تھا۔ نوازشریف نے تجاوزات سے متاثرہ افراد کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ ہدایت پر سپیشل افرادکیلئے معاون آلات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سپیشل افراد کی زندگیوں میں آسانی لانے کیلئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے منفرد پروگرام کے تحت سپیشل افراد کو آلات کی فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔ پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں نقل و حمل کی صلاحیت سے محروم سپیشل افراد کو ویل چیئر مفت فراہم کی جائے گی۔ ویل چیئر کی فراہمی سے سپیشل افرادکی نقل و حرکت اور رسائی میں آسانی ہو گی۔ سماعت سے محروم افراد کوخصوصی آلہ سماعت فراہم کیا جائے گا۔ معاون آلات کے لئے گھر بیٹھے آن لائن پورٹل adwc.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے مریم نوازشریف سپیشل افراد اللہ تعالی شہباز شریف سے متاثرہ کی فراہمی نے کہا کہ افراد کے کی بحالی کے لئے
پڑھیں:
نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائوں گی، مریم نواز
نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائوں گی، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز
میانوالی (سب نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے پیسے عوام پر خرچ کروں گی، نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاوں گی۔
میانوالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ وزرا کو کہا ہے جب تک متاثرین کو ریلیف نہیں ملتا فیلڈ سے واپس نہیں آنا، پہلی بار سن رہے ہیں کہ تنقید کی جارہی ہے وزیر اعلی کام کیوں کررہی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ کشتی میں بیٹھی تو تنقید کی گئی کہ وزیر اعلی کشتی میں کیوں بیٹھ گئیں، انہیں کام کرنے کے علاوہ سب کچھ آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب میں سب سے زیادہ خراب صورت حال گجرات میں ہے، وہاں 26 ارب روپے سے نیا سیوریج سسٹم ڈال رہے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ تنقید اور دعوے کرنا آسان ہوتا ہے، کام کرنے کے لیے بستروں سے نکل کر تیار ہوکر میدان میں آنا ہوتا ہے، وزیر اعلی باہر نکلے تو سب کو کام کرنا پڑتا ہے، باقی صوبوں میں سی ایم کام کرتا ہے نہ سسٹم کام کرتا ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ 2022 میں سیلاب آتا تو اس وقت کے وزیراعظم نے فضائی دورہ کیا، وزیراعظم نے عینک ٹھیک کی اور کہا او ہو بہت نقصان ہوا ہے، تنقید کرنا آسان لیکن محنت کرنا مشکل ہے کام کرنا پڑتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ہراسمنٹ کمیٹی کا سربراہ تبدیل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ہراسمنٹ کمیٹی کا سربراہ تبدیل خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات خیبر پختونخوا، 1351انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر عرب اسلامی سربراہی اجلاس،قطر پر اسرائیلی حملے کا جواب واضح اور فیصلہ کن ہونا چاہیے، مسلم ممالک کی تجویز اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلئے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے، وزیراعظم کا عرب اتحاد ہنگامی اجلاس سے خطاب کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اصل روح کے منافی ہے، محسن نقوی کا بھارتی رویے پر سخت ردعملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم