26 نومبر احتجاج؛ 5 پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر کو احتجاج پر درج مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 5 کارکنوں کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشتگری عدالت نمبر 1 کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کارکنوں کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ اسی مقدمے میں بیشتر ملزمان کی ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔ ملزمان سے کوئی برآمدگی بھی نہیں ہوئی۔ استدعا ہے کہ عدالت ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کو منظور کرے۔
سٹوڈنٹس کے لیے بلا سود بائیکس فراہمی سکیم کا آغاز
عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ضمانتوں پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض منظور کیں۔ملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ ملزمان کے خلاف توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراؤ کی دفعات کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ملزمان کی
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس،عامرکیانی ، عمران اسماعیل کی بریت درخواستوں پر سرکار کو نوٹس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)سیشن کورٹ اسلام آباد نے 26نومبر احتجاج کے دو مقدمات میں عامر کیانی اور عمران اسماعیل کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کر دیئے ۔(جاری ہے)
منگل کوسینئرسول جج مبشرحسن چشتی نے کیسز کی سماعت کی،پی ٹی آئی کے کچھ کارکن عدالت میں پیش ہوئے،وکیل صفائی سردارمصروف خان نے استدعا کی کہ جوملزمان پیش نہیں ہورہے ان کو اشتہاری قراردے کر چالان منگوایا جائے۔
عدالت نے پیش ہونیوالے ملزمان کی حاضری لگا کر انھیں جانے کی اجازت دیدی،عامر کیانی اورعمران اسماعیل کی بریت درخواستوں پرسرکارکو نوٹس جاری کر دیا۔دونوں مقدمات میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما بری ہو چکے ہیں،کیس کی مزید سماعت بائیس ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔