لاہور:

 

رکشہ ڈرائیور ایک خاتون کا جہیز کا سامان لے کر فرار ہوگیا، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔   ترجمان سیف سٹی کے مطابق رکشہ ڈرائیور خاتون کا قیمتی سامان لے کر فرار ہوگیا، جس پر اسمارٹ سیف سٹی شیخوپورہ نے فوری کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔   متاثرہ خاتون نے 15 ہیلپ لائن پر کال کرکے اطلاع دی تھی۔ شکایت موصول ہوتے ہی ملزم کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تلاش کیا گیا۔ ورچوئل پیٹرولنگ آفیسر نے کیمروں سے رکشے کا روٹ بیک ٹریک کیا۔   ترجمان کے مطابق اسمارٹ سیف سٹی شیخوپورہ کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے تمام شواہد متعلقہ پولیس کو فراہم کیے، جس کے بعد پولیس نے چند گھنٹوں میں رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔   پولیس نے خاتون کا ڈھائی لاکھ روپے مالیت کا سامان بہ حفاظت واپس  دلوا کر رکشہ ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رکشہ ڈرائیور پولیس نے سیف سٹی

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات

خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔

عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئیں ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی؛ خاتون کو واٹس ایپ پر ہراساں، جنسی تعلقات پر مجبور کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
  • لاہور؛ لاکھوں مالیت کے سامان کی خرد برد میں ملوث 3 ریلوے ملازم گرفتار
  • گلشن معمار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، 4 نامعلوم حملہ آور فرار
  • صوابی: ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا لڑکا  گرفتار
  • کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • ’کسی انسان کی اتنی تذلیل نہیں کی جاسکتی‘، ہوٹل میں خاتون کے رقص کی ویڈیو وائرل
  • کراچی: کلفٹن سی ویو کے قریب گاڑی سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد
  • اسرائیلی خاتون وزیر گھپلے کی زد میں، منشیات کا لیب برآمد
  • خیبر پی کے میں پہلی خاتون ایس ایس پی تعینات 
  • خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات