WE News:
2025-09-18@01:43:26 GMT

ہمیں کسی پر کوئی چیز زبردستی نافذ نہیں ہونی چاہیے، وزیرقانون

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

ہمیں کسی پر کوئی چیز زبردستی نافذ نہیں ہونی چاہیے، وزیرقانون

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق کسی پر کوئی چیز زبردستی نافذ نہیں ہونی چاہیے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہمیں کسی پر کوئی چیز زبردستی نافذ نہیں کرنی چاہیے، وہ ارکان جو اسپیکر کو بتائیں گے ان کی تنخواہ بڑھائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کو غیرضروری قرار دے دیا

وزیرقانون نے کہا کہ قانون کا اطلاق سب پر ہونا چاہیے، کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونی چاہیے، جو ارکان بڑھی ہوئی تنخواہیں نہیں لینا چاہتے وہ لکھ کردیں کہ وہ تںخواہ میں اضافہ نہیں چاہتے، تقریریں نہ کریں۔

اس سے قبل  اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن ارکان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن والے احتجاج بھی کرتے ہیں اور تنخواہیں بھی وصول کرتے ہیں، اگر کسی کو تںخواہ نہیں چاہیے تو دوٹوک بتادے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا اشارہ دے دیا

اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن اراکین کو کہا کہ آپ کی حکومت ہوتو اسمبلی اصلی، کسی اور کی ہو تو جعلی، ایسا نہیں ہوسکتا، اگر کوئی رکن تنخواہ میں اضافہ نہیں چاہتا تو دوٹوک بتائے تقریریں نہ کرے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کو غیرضروری قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ غیر ضروری ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ممبران قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں بھاری اضافہ کر دیا گیا، اسپیکر نے سمری پر دستخط کر دیے

انہوں نے کہا تھا کہ ملکی معیشت گر چکی، حکومت نے قومی اسمبلی سیشن کے آخری اجلاس میں تنخواہیں بڑھانے کی بات کی، یہ لوگ غزہ پر کوئی بات نہیں کرسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسپیکر قومی اسمبلی اعظم نذیر تارڑ ایاز صادق پی ٹی آئی تنخواہ وزیرقانون.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی اعظم نذیر تارڑ ایاز صادق پی ٹی ا ئی تنخواہ کی تنخواہوں میں قومی اسمبلی کی تنخواہ پر کوئی نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر کی اچانک طبیعت ناساز ،آئی سی یو میں داخل

ویب ڈیسک : سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی ،آئی سی یو میں داخل   کروادیا گیا 

 گزشتہ رات اپنی رہائشگاہ پر آغا سراج درانی کا بلڈ پریشر ہائی ہوگیا ،تکلیف شروع ہونے کے بعد انہیں فوری کراچی ہسپتال لایا گیا، جہاں انہیں آئی سی یو میں داخل  کر لیا گیا۔

ہسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ  آغا سراج درانی کا علاج کیا جا رہا ہے، ان کی  طبیعت ٹھیک ہورہی ہے اور انہیں جلد گھر منتقل کر دیا جائے گا۔

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ

متعلقہ مضامین

  • زبردستی ہاتھ ملانے کا کوئی قانون موجود نہیں، بھارتی بورڈ کی نئی منطق
  • کالا باغ ڈیم پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، ڈیم اور بیراج بننے چاہئیں، سعد رفیق
  • سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر کی اچانک طبیعت ناساز ،آئی سی یو میں داخل
  • کسانوں پر زرعی ٹیکس کے نفاذ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی برہم
  • کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
  • 6طیارے تباہ کروانے اور جنگ ہارنےکےبعد کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے،عطاتارڑ
  • احتجاج کیس، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی درخواست ضمانت خارج
  • آج تک جو آپریشن ہوئے انکا کیا نتیجہ نکلا؟
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ: کیا اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی کا معاملہ حل ہوگیا؟
  • پی ٹی آئی کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج