پی ٹی آئی نے 4 سالہ دور حکومت میں ایک دھیلے کا کام نہیں کیا: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
پی ٹی آئی نے 4 سالہ دور حکومت میں ایک دھیلے کا کام نہیں کیا: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے 4 سالہ دور اقتدار میں ایک دھیلے کا کام نہیں کیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے جشن سٹیم میں شرکت کی اور طلبہ میں انعامات تقسیم کیے، سکول کے بچوں نے وزیراعلی مریم نواز سے اپنے سکول یونیفارمز پر دستخط کرائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے آپ سب بچوں پر بہت فخر ہے، سرکاری سکولوں میں تعلیم پرائیویٹ سے بہت پیچھے ہے، سرکاری سکولوں کے بچوں میں بہت پوٹینشل ہے، تھوڑی سی توجہ دی جائے تو سرکاری سکولوں کے بچے پوری دنیا فتح کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں پورے پنجاب سے بچے آئے ہیں، وزیر تعلیم رانا سکندر بچوں کیلئیدن رات کام کررہے ہیں، وزیرتعلیم کو کہا تھا بچوں کے مقابلے کرائیں تاکہ ان کی صلاحیت سامنے آئے، آج بچوں کا کام دیکھ کر میں حیران رہ گئی، کلین انرجی کے پراجیکٹس میں بچوں نے سمارٹ سٹی کا ماڈل بنایا ہوا تھا، یہاں 1100 بچے موجود ہیں، میں ان تمام 1100 بچوں کو ایک ایک لیپ ٹاپ دوں گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب سے ان مقابلوں میں 2 لاکھ 75 ہزار بچوں نے حصہ لیا، آج ان 2لاکھ سے زائد بچوں میں سے 1100 ونرز یہاں موجود ہیں، بچے چھوٹے ہیں مگر ان کے خواب بہت بڑے ہیں، پنجاب کی مٹی بہت زرخیز ہے، بچوں کو کہا کچھ بھی ہوجائے خواب دیکھنے نہیں چھوڑنے، میں بطور وزیراعلی تمام بچوں کی ماں ہوں، وعدہ ہے ہر روز آپ کیلئے کام کروں گی۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ کوشش کروں گی میرے بچوں کے تمام خواب پورے ہوں، جو بھی میرے پاس وسائل ہیں وہ سب آپ پر نچھاور کروں گی، پنجاب میں میرے پاس 49 ہزار سکول ہیں، کوشش ہے تمام سکولوں میں وسائل اور اچھا ماحول دیں، شہبازشریف نے بطور وزیراعلی 2008 میں آئی ٹی لیبز بنائی تھیں، میں کوشش کررہی ہوں تمام طلبہ کو جدید آئی ٹی لیبز ملیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو بچے ان 49 ہزار بچوں میں پڑھتے ہیں ان کیلئے سپوکن انگلش کی کلاسز بھی شروع کررہی ہوں، آپ اپنی علاقائی زبانوں پر بھی مہارت رکھیں، دنیا کے مقابلے کیلئے آپ کو انگریزی پر بھی مہارت حاصل ہونی چاہیے، بچوں کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ کونسا راستہ کامیابی اور کونسا تباہی کی طرف جاتا ہے۔
وزیراعلی نے کہا کہ ہم نے 30 ہزار بچوں کو سکالر شپس دیئے ہیں، جن بچوں کو سکالر شپس دیئے شاید وہ اس کے بغیر پڑھ نہ سکتے، میرٹ پر آنے والے بچوں نے بہت سی مجبوریاں بتائیں، میرٹ پر آنے والے 30 ہزار بچوں کو جب سکالر شپس دیئے تو بہت خوشی ہوئی، لوگوں کو لگتا ہے یہ سب پلانٹڈ ہے، میرا اور آپ کا پیار کا رشتہ لوگوں کو برداشت نہیں ہوتا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو تنقید آپ کو بری لگتی ہے وہ آپ کو آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے، دل میں یہ لے کر چلنا ہے کہ تنقید کرنے والوں کو اپنی محنت سے شکست دینی ہے، آپ کے خوابوں کو میں پورا کروں گی، کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے، ہونہار سکالر شپس کو 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 4 سالہ دور حکومت میں ایک دھیلے کا کام نہیں کیا، مخالف پر چور ڈاکو کے طعنے کسنے والا آپ کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتا، طلبہ وعدہ کریں ملک کیخلاف کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے، کسی کے ذاتی مقاصد کیلئے ایندھن مت بننا، کچھ روز قبل وزیراعلی خیبرپختونخوا نے مجھ پر ذاتی حملہ کیا، یہ لوگ مخالفین پر ذاتی حملے کرتے ہیں، ان کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے نہ کہ ذاتیات پر حملہ کرنا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ کی صورتحال پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کا فیصلہ غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کا آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کا فیصلہ،ڈوزیئر پیش کیے جائیں گے،وکیل کی تصدیق ”ان کے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے”رچرڈ گرینیل کی عمران خان کے حق میں ٹوئٹس پر دفتر خارجہ کے حکام کا رد عمل حکومت کا ظاہر آمدن سے زائد مالیاتی ٹرانزیکشنز کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ ٹرمپ کے خلاف قرارداد کیلئے پی ٹی آئی سے اجازت طلب، سینیٹ کمیٹی اجلاس میں قہقہے غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ نے 4 سالہ دور مریم نواز سکالر شپس ہزار بچوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا فیصلہ کروں گی بچوں نے بچوں کو
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے صاحبزادےجنید صفدر کا رشتہ طے پاگیا
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ شریف خاندان میں ہی طے پاگیا۔
قابلِ اعتماد ذرائع کےمطابق یہ رشتہ شفیع فیملی میں طے پایا ہےجو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی رشتہ دار ہیں۔جنید صفدر کے رشتے کی بات چیت تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی جو اب باقاعدہ طور پر طے پا چکی ہے۔
ماڈل ٹاؤن میں شریف فیملی کی رہائش گاہ پر ہونیوالی خاندانی ملاقات میں نوازشریف،مریم نواز، شفیع فیملی اور دیگر قریبی عزیز شریک ہوئے ,منگنی اور نکاح کی تاریخیں جلد طے کی جائیں گی ,جنید صفدر کی یہ دوسری شادی ہوگی۔
خیالل رہے کہ اس سے قبل 2021 میں جنید صفدر کی قطر کے بزنس مین سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے شادی ہوئی تھی لیکن پھر اکتوبر 2023 میں جنید نے اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔
تعلیم کےمیدان میں بھی جنید صفدر ایک نمایاں شخصیت ہیں،وہ کیمبرج، ایل ایس ای، یو سی ایل اور ڈرہم جیسی ممتاز برطانوی جامعات سے تعلیم یافتہ ہیں، اور بین الاقوامی تعلقات، سیاست اور گورننس جیسے مضامین میں متعدد ڈگریاں حاصل کرچکے ہیں ۔۔۔
جنید صفدر پولو کے بھی شوقین ہیں اور کئی بین الجامعاتی مقابلے جیت چکے ہیں،جنید صفدر حال ہی میں لندن سے پاکستان واپس آئے ہیں تاکہ اپنی والدہ مریم نواز کی سیاسی سرگرمیوں میں معاونت کر سکیں۔
سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا اعلان