یونیورسٹی داخلے منسوخ،طلبا کے لئے اہم خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ڈاؤ یونیورسٹی نے دوہرے ڈومیسائل پر 18 داخلے منسوخ کر دیے، دوہرے ڈومیسائل پر تین ستمبر کی تاریخ درج تھی جبکہ داخلہ فارم جمع کرانے کیلئے ستمبر کے پہلے ہفتے کی تاریخ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کی میڈیکل جامعات میں دہرے ڈومیسائل پر ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ نے سیکریٹری صحت کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے دہرے ڈومیسائل کی بنیاد پر اٹھارہ داخلے منسوخ کیے، ڈاؤ یونیورسٹی میرٹ پر داخلے فراہم کرتی ہے، تصدیق کے بعد داخلے منسوخ کئے ہیں۔محکمہ صحت حکام نے ڈاؤیونیورسٹی سے موصول خط کی تصدیق کردی، ذرائع نے بتایا کہ دہرے ڈومیسائل پر3 ستمبر کی تاریخ درج تھی جبکہ داخلہ فارم جمع کرانے کے لیے ستمبر کے پہلے ہفتے کی تاریخ دی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ امیدواروں کے انٹرویو کے بعد ڈاؤیونیورسٹی نے داخلے منسوخ کئے، زیادہ تر ڈومیسائل کراچی شرقی کے تھے، کراچی کے تمام میڈیکل کالجوں میں داخلے کا اختیار ڈاؤ یونیورسٹی کودیا گیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے داخلے میرٹ، سندھ حکومت کی پالیسی اور پراسپکٹس کے تحت دیے جاتے ہیں۔ذرائع نے کہا کہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی نے بھی پانچ داخلے روک دیے ہیں۔ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشور میں بھی پانچ داخلے روکے گئے ہیں۔
آئی ایم ایف کا سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کیلئے مزید مہلت دینے سے انکار
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈومیسائل پر داخلے منسوخ کی تاریخ
پڑھیں:
کنگ عبداللہ یونیورسٹی، سعودی عرب میں مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) سعودی عرب کی معروف جامعہ، کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کسٹ ) نے 2026 کے لیے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان کر دیا ہے۔(جاری ہے)
اس اسکالرشپ کے تحت کامیاب امیدواروں کو سالانہ $30,000 امریکی ڈالر (تقریباً 84 لاکھ روپے) مالی معاونت کے علاوہ رہائش بھی مفت فراہم کی جائے گی۔ یہ اسکالرشپ دنیا بھر کے طلباء کے لیے کھلی ہے، اور پاکستانی طلباء کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک میں تعلیم حاصل کریں۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ یکم اکتوبر 2025 ہے۔ درخواست کیلئے ویب سائٹscholarshipregion.com/king-abdullah پر رجوع کریں۔