لاہور(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں چند مسافروں کو ائیر پورٹ پر جہاز میں دورانِ سفر ملنے والے کمبل اوڑھے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ قوم کبھی نہیں سیکھے گی۔ جہاز میں دیے جانے والے کمبل گھر لے کر چلے گے۔

اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے جس میں بعض نے تعجب کا اظہار کیا ہے کہ ایئرلائن میں دیا جانے والے کمبل مسافر کیسے لے کر گئے جبکہ بعض نے طنزیہ انداز میں تبصرہ بھی کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ کمبل اس بات کی نشانی ہے کہ یہ افراد وہاں سے قانوناً نکالے گئے ہیں اور ڈی پورٹ کیے گئے ہیں۔ یہ کمبل انہیں نشاندہی کے لیے دیے جاتے ہیں تاکہ دورانِ امیگریشن ان کو پہچاننے میں آسانی رہے۔ صارف نے مزید کہا کہ ہر بات پر لوگوں اور قوم کو کوسنا شروع نہ کر دیا کریں۔

یہ قوم کبھی نہیں سیکھے گی۔ جہاز میں دیے جانے والے کمبل گھر لے کر چلے گے.

pic.twitter.com/P99pLSSKO2

— Sardar Hamza Zahid (@bismilhamza) February 10, 2025


اوہ بھائی جان۔۔۔ یہ اس بات کی نشانی ہے کہ یہ وہاں سے قانوناً نکالے گئیے ہیں۔ڈیپورٹ کئیے گئیے ہیں۔ یہ کمبل انھیں نشاندہی کیلئے دئیے جاتے ہیں تاکہ دوران امیگریشن ان کو پہچاننے میں آسانی رہے۔ ہر بات پر لوگوں اور قوم کو کوسنا شروع نہ کر دیا کریں۔
طارق نامی صارف نے لکھا کہ آپ جہاز سے کمبل ساتھ لا سکتے ہیں اس کی ممانعت نہیں ہے۔

لا سکتے ہیں۔ ممانعت نہیں ہے۔

محمد عمران ملک لکھتے ہیں کہ یہ ڈسپوزل کمبل ہیں اور ایئر لائن مسافروں کو اجازت دیتی ہے کہ وہ یہ کمبل ساتھ لے کر جا سکیں۔

یہ ڈسپوزایبل کمبل ہیں۔ ائیر لائن اس کو الاؤ کرتی ہے شاید۔۔
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ جہاز میں یہ کمبل دوبارہ استعمال نہیں ہوتے اور اگر یہ کمبل ساتھ لانے کی ممانعت ہوتی تو مسافر یہ عملے کے سامنے لائے ہوں گے وہ انہیں روک بھی سکتے تھے۔

جہاز میں یہ کمبل دوبارہ استعمال نہیں کرتے یہ سب عملے کے سامنے لائے ہوں گے وہ روگ سکتے تھے،عابد شکیل نامی صارف نے لکھا کہ یہ یقیناً پی ٹی آئی کے لوگ ہوں گے۔فاروق سیف لکھتے ہیں کہ ایسے لوگ پاکستان کا نام بدنام کرتے پھرتے ہیں، ان جیسے لوگوں کو ویزا کون دیتا ہے؟ایک ایکس صارف نے مزاحیہ اندازمیں لکھا کہ 1,1 لاکھ کرایہ لینے والوں کا ایک ہزار کا کمبل لیا تو کون سا ایئر لائن کا خسارہ ہو گیا۔

مزیدپڑھیں:’جس نے اضافی تنخواہ نہیں لینی لکھ کر دے‘، تنخواہ بل کی منظوری کے وقت قومی اسمبلی میں کیا ہوا؟

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: صارف نے لکھا کہ والے کمبل جہاز میں یہ کمبل

پڑھیں:

کراچی میں بے رحم ڈکیتوں نے اسکول طالبہ کے سامنے والد کو لوٹ لیا، ویڈیو وائرل

فوٹیج میں اسکول یونیفارم میں طالبہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی جانب سے تاحال کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے، شہری گھر کے باہر بیٹی کو اسکول چھوڑنے کیلئے جا رہا ہوتا ہے۔ شہری گھر کے باہر گلی میں کھڑا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان آگئے، ملزمان اسلحہ کے زور پر شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین کر بآسانی فرار ہوگئے۔ فوٹیج میں اسکول یونیفارم میں طالبہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی جانب سے تاحال کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 41 سالہ ڈی ویلیئرز کے ’’ریلے کیچ‘‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم، ویڈیو وائرل
  • ہمت ہے توپکڑ کردکھائو،معروف ٹک ٹاکرکا پنجاب پولیس کو کھلا چیلنج، پستول کے ساتھ ویڈیو وائرل
  • منیب بٹ نے صابری قوال کے قتل پر خاموشی کے خلاف آواز اٹھا دی، ویڈیو وائرل
  • اسلام آباد ٹریفک پولیس کے انسپکٹر کی ایمبولینس اسٹاف کے ساتھ بدسلوکی؛ ویڈیو وائرل
  • اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی پیرا گلائیڈنگ کرتے ویڈیو وائرل
  • کراچی جانے والا مسافر جب غلطی سے جدہ پہنچا تو وہاں اس کے ساتھ کیا ہوا؟
  • لِپ فلرز ختم کروانے پر عرفی جاوید کا چہرہ بگڑ گیا، ویڈیو وائرل
  • کراچی میں بے رحم ڈکیتوں نے اسکول طالبہ کے سامنے والد کو لوٹ لیا، ویڈیو وائرل
  • غیرت کے نام پر خاتو ن ومرد کا بہیمانہ قتل، ویڈیو وائر ل
  • مولانا طارق جمیل کی عمران خان سے متعلق وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی