چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز

کراچی (سب نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم چاہے جیتے یا ہارے اس کو سپورٹ کرنا ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں حصہ لینے والے مزدوروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں ورکرز کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی کی جانب سے 700 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی طعام کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے دن رات محنت کر کے اسٹیڈیم کا کام مکمل کرنے پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

محسن نقوی نے مزدوروں کے ساتھ فردا فردا ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔ چئیرمین پی سی بی نے مزدوروں کو کل پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ دیکھنے کی دعوت دی اور فری ٹکٹس دینے کا اعلان بھی کیا۔تقریب سے خطاب میں محسن نقوی کا کہنا تھاکہ آج کے مہمان خصوصی یہ تمام مزدور ہیں، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ تمام مبارکباد کے مستحق ہیں کہ دن رات لگا کر اس کام کو مکمل کیا، نیشنل اسٹیڈیم میں ابھی اور کام باقی ہے جو چیمپئنز ٹرافی کے بعد کریں گے ، کراچی کی بلڈنگ کا کام لاہور سے بہتر ہوا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ لوگ سوشل میڈیا پر بات کررہے تھے کہ اسٹیڈیم نہیں بنے گا، آج وہ لوگ ہارے اور ہم جیتیں ہیں، اس پروجیکٹ کے ہیرو وہ مزدور ہیں جنہوں نے کوئی چھٹی نہ کی گھنٹوں کام کیا، کراچی اسٹیڈیم میں بھی ٹرینچ بنائی جائے گی، اسٹیڈیم کا اینگل بھی بہتر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے تنقید کرنے والے آج ہار گئے، ہمیں اپنی ٹیم پر بھروسہ ہونا چاہیئے، کھلاڑی محنت کررہے ہیں، وہ اچھے رزلٹ دیں گے، محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیئے، ٹیم ہارے یا جیتے اس کو سپورٹ کریں، جس طرح پچھلے نتائج دیے ویسے ہی آگے بھی نتائج ملیں گے، پی سی بی کو رضوان، ٹیم اور سلیکشن ٹیم پر پورا بھروسہ ہے، یہ ضرور میدان ماریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانڈسٹری لگائیں، کام کریں، کاغذی کارروائی بعدمیں ہوگی، پنجاب کابینہ کا بڑا فیصلہ انڈسٹری لگائیں، کام کریں، کاغذی کارروائی بعدمیں ہوگی، پنجاب کابینہ کا بڑا فیصلہ وزیراعظم کی کویتی ہم منصب، یو اے ای اور سری لنکن صدور سے الگ الگ ملاقاتیں وزیر اعظم اور اماراتی صدر کی ملاقات، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون پر گفتگو کشمیر کی زمین سے زیادہ کراچی میں زمین کا مسئلہ ہے، جلد سندھ میں بڑا ایکشن لیا جائے گا، چیئرمین نیب اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا آئی ایم ایف قرض کی اگلی قسط کیلئے اقتصادی جائزہ 3 مارچ سے شروع ہونے کا امکان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیم پر

پڑھیں:

گرین شرٹس پروٹیز پر پلٹ کر وار کرنے کے لیے تیار

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا مقابلہ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پہلا میچ ہارنے والے گرین شرٹس پروٹیز پر پلٹ کر وار کرنے کیلیے تیار ہیں۔ پاکستان کو سیریز میں شکست سے بچنے کے لیے لازمی فتح درکار ہے۔

پاکستان ٹیم نے جیت کے لیے گزشتہ روز بھرپور پریکٹس کی ہے، شائقین نے بھی بابر اعظم سے بڑی اننگز کی امیدیں لگالیں۔

???? Training in Lahore! Pakistan team in action at Gaddafi Stadium ahead of the 2nd T20I against South Africa ????????????????????#PAKvSA #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/S7DsnNJ3if

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 30, 2025

قذافی اسٹیڈیم کی پچ سے اسپنرز کو مدد ملنے کی توقع ہے۔

میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ راولپنڈی میں سیریز کے پہلے میچ میں پروٹیز نے 55 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر پنجاب سے ملاقات
  • وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات،سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ویلڈن گرین شرٹس! ٹی20 سیریز جیتنے پر محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • آئی سی سی اجلاس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، محسن نقوی
  • اسلام آباد کے 2  میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز 
  • محسن نقوی  کا ٹی چوک فلائی اوور ،شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ  
  • وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران بارے بریفنگ دی
  • گرین شرٹس پروٹیز پر پلٹ کر وار کرنے کے لیے تیار
  • محسن نقوی کی عمان کے رائل منسٹر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے ملاقات
  • محسن نقوی کی عمانی وزیر سے ملاقات، ویزا مسائل پر گفتگو