پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انڈیکس جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024ء جاری کر دیا، جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن بڑھی ہے، پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں تنزلی کے بعد 135 نمبر پر آ گیا۔
کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی مزید نیچے آ گئی ہے، پاکستان کی درجہ بندی 27 ہو گئی جبکہ 2023ء میں پاکستان کی درجہ بندی 29 تھی۔
کرپشن میں پاکستان کی درجہ بندی 8 مختلف ذرائع سے حاصل ڈیٹا پر کی گئی، 2023ء میں پاکستان کا کرپشن انڈیکس میں مجموعی اسکور 233 تھا جو 2024ء میں 216 ہو گیا جبکہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے عہدیداران کے خلاف قانونی کارروائی یا سزا کا انڈیکس اسکور بدستور 21 رہا
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پبلک وسائل کے غلط استعمال اور اس سے متعلقہ انڈیکس کا اسکور 20 سے کم ہو کر 18 ہو گیا، کاروبار کے لیے رشوت دینا یا کرپٹ پریکٹس کا سامنا کرنے کا اسکور 35 سے کم ہو کر 32 ہو گیا اور سیاسی نظام میں کرپشن کا انڈیکس 32 سے بڑھ کر 33 ہو گیا۔
حکومتی اداروں اور سرکاری ملازمین کی جواب دہی، بااثر گروہوں کے ریاست پر قبضے کا انڈیکس 35 سے بڑھ کر 39 ہو گیا، کرپشن کی وجہ سے عوامی فنڈز افراد یا کمپنیوں کو دینے کا انڈیکس 45 سے کم ہو کر 33 پر آ گیا۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ایگزیکٹیو، عدلیہ، ملٹری اور قانون سازوں کا ذاتی مقاصد کے لیے سرکاری وسائل کے استعمال کا اسکور 25 سے بڑھ کر 26 ہو گیا، پبلک سیکٹر، ایگزیکٹیو، عدلیہ اور لیجسلیٹو کرپشن کا اسکور 20 سے کم ہو کر 14 ہو گیا۔
کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق ڈنمارک بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ فن لینڈ دوسرے اور سنگاپور تیسرے نمبر پر ہیں۔
امریکا تنزلی کے بعد 28 ویں نمبر پر آ گیا، بھارت 96 نمبر پر، ترکیہ 107، بنگلا دیش 151 اور افغانستان 165 نمبر پر ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی درجہ بندی میں پاکستان سے کم ہو کر کا انڈیکس کا اسکور ہو گیا
پڑھیں:
اگر دوبارہ کوشش کی تو اسکور 0-6 سے کہیں زیادہ بہتر ہو گا، خواجہ آصف
اسلام آباد:پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے اشتعال انگیز بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مودی سرکار نے دوبارہ حملے کی کوشش کی تو اسکور 0-6 سے کہیں زیادہ بہتر ہو گا۔
خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی اعلیٰ سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے بیان پر کہا اس بار بھارت طیاروں کے ملبے تلے دفن ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا مودی سرکار اور انڈین عسکری قیادت معرکہ حق میں کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، مگر اس کا نتیجہ بھارت کے خلاف پہلے سے کہیں زیادہ خراب ہو گا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ معرکہ حق میں بدترین شکست نے بھارتی عوام کی رائے مودی سرکار کے خلاف ایک بہت بڑے محاذ کے روپ میں کھڑی ہو گئی ہے جس کا دباؤ برداشت نہیں ہو رہا اسی لیے وہاں کی لیڈر شپ اب گیدڑ بھبکیاں دے رہی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر مزید لکھا کہ وطن عزیز پاکستان اللہ کے نام پر بنا ہے اس ریاست کے محافظ اللہ کے سپاہی ہیں، ان شاء اللہ جارحیت کے نتیجے میں بھارت اپنے ہی طیاروں کے ملبے تلے دفن ہو گا، اللہ اکبر۔