ٹنڈوجام آل سندھ ایگریکلچر کا مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ٹنڈوجام میں آل سندھ ایگریکلچر ریسرچ ریجنل ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملازمین کی مراعات میں کمی، پنشن اور فوتی کوٹا ختم کرنے کے خلاف ایک بھرپور احتجاجی ریلی نکالی گئی یگرانومی سیکشن سے شروع ہونے والی اس ریلی کی قیادت صدر علی روشن چنا، غلام مصطفیٰ مگسی، محمد صابر اور نظر پسیو نے کی ریلی مختلف سیکشنز سے ہوتی ہوئی ڈائریکٹر جنرل ریسرچ کے دفتر کے سامنے پہنچی جہاں ملازمین نے دھرنا دیا اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی قائدین کا خطاب احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے علی روشن چنا، غلام مصطفیٰ مگسی، اور محمد صابر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے غریب ملازمین کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے ملازمین کی پنشن میں کٹوتی، الاؤنسز میں کمی، اور فوتی کوٹا ختم کرنا سراسر زیادتی ہے، جو ملازمین کے مستقبل کو غیر محفوظ بنا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں میں ترقیوں کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے ملازمین کئی سالوں سے ایک ہی گریڈ میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔ زرعی تحقیقاتی ادارے کے کوارٹرز پر غیر قانونی قبضے، ملازمین کے لیے سہولیات کا فقدان مقررین نے زرعی تحقیقاتی ادارے کے رہائشی کوارٹرز کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوارٹرز غیر قانونی طور پر دیگر افراد کو دیے جا رہے ہیںجبکہ ادارے کے ملازمین کو ان سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے اس کے علاوہ، کوارٹرز کی حالت خستہ ہو چکی ہے چھتیں گر رہی ہیں اور بنیادی سہولیات کی کمی ہے جس کی وجہ سے ملازمین اور ان کے اہل خانہ شدید مشکلات کا شکار ہیں ڈی پی سی (ڈپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی) بلا کر ملازمین کی فوری ترقی دی جائے زرعی تحقیقاتی ادارے کے کوارٹرز ملازمین کو الاٹ کیے جائیں اور ان کی حالت بہتر بنائی جائے فوتی کوٹا فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ وفات پانے والے ملازمین کے اہل خانہ کو روزگار مل سکے۔ڈرائیوروں کو ٹائم اسکیل دیا جائے تاکہ ان کی تنخواہ میں اضافہ ہو ملازمین کے تمام الاؤنسز بحال کیے جائیں اور پنشن میں کی گئی کٹوتی کو ختم کیا جائے مقررین نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے ان مطالبات پر فوری عملدرآمد نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا اور یہ احتجاج پورے سندھ میں پھیل سکتا ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملازمین کے ادارے کے
پڑھیں:
فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کیخلاف 26 اپریل کو شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا، منعم ظفر
ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور 26 اپریل کو ہونے والی ہڑتال فلسطین سے اظہار یکجہتی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کا ایک بڑا پیغام ہوگی، یہ احتجاج نہ صرف قومی سطح پر ہوگا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی آواز بلند کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اعلان کیا ہے کہ 26 اپریل کو کراچی سے چترال تک ملک بھر میں فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے اور مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ہوگا۔ منعم ظفر کا کہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل کو جنگی سازوسامان فراہم کر رہا ہے اور ڈیڑھ سال کے دوران غزہ کے 90 فیصد علاقے تباہ کیے جا چکے ہیں، اسپتال، شیلٹر ہومز اور معصوم شہری تک محفوظ نہیں رہے جبکہ اب تک 55 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا ہولوکاسٹ جاری ہے، مگر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ دنیا کے دیگر علاقوں میں اقوام متحدہ فوری ایکشن میں آتی ہے، مگر فلسطین کے معاملے میں اس کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مسلم حکمرانوں کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت اور اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ملک ہے لیکن ہمارے اندر ایمان کی کمی ہے۔ منعم ظفر نے کہا کہ یہ احتجاج نہ صرف قومی سطح پر ہوگا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی آواز بلند کی جائے گی۔ انہوں نے صیہونی مصنوعات کے بائیکاٹ اور بھارت کی آبی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور 26 اپریل کو ہونے والی ہڑتال فلسطین سے اظہار یکجہتی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کا ایک بڑا پیغام ہوگی۔