علامہ فدا علی حلیمی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ انقلابِ اسلامی ایران محض ایک سیاسی تبدیلی نہیں بلکہ یہ ایک فکری اور نظریاتی تحریک ہے، جس نے نہ صرف ایران بلکہ پوری دنیا میں اسلامی بیداری کو فروغ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام خاتم الانبیاء ایجوکیشنل کمپلیکس سرگودہا میں انقلابِ اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر ایک عظیم الشان تقریب "دہہ فجر، انقلابِ اسلامی" کے عنوان سے منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں ضلع بھر سے جید علمائے کرام، دینی اسکالرز، سماجی و مذہبی شخصیات  کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے انقلابِ اسلامی ایران کے تاریخی پس منظر، اس کی نظریاتی بنیادوں، اس کے عالمی اثرات اور امتِ مسلمہ کے لیے اس کی رہنمائی پر تفصیلی خطاب کیے۔

اس بابرکت نشست کی صدارت ممتاز عالمِ دین حجت الاسلام والمسلمین علامہ فدا علی حلیمی نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر مجلس علماء امامیہ پاکستان کے مسؤل روابط و تبلیغات، معروف استاد حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید جاوید حسین شیرازی شریک ہوئے۔ اس موقع پر انقلابِ اسلامی ایران کے حوالے سے حجت الاسلام والمسلمین علامہ ملک نصیر حسین نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے انقلابِ اسلامی کے پس منظر، اس کے اصول و مقاصد اور عالمی سطح پر اس کے اثرات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

حجت الاسلام والمسلمین علامہ فدا علی حلیمی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ انقلابِ اسلامی ایران محض ایک سیاسی تبدیلی نہیں بلکہ یہ ایک فکری اور نظریاتی تحریک ہے، جس نے نہ صرف ایران بلکہ پوری دنیا میں اسلامی بیداری کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس انقلاب کی بنیاد اسلامی اصولوں، خودمختاری، عدل و انصاف، اور استکبار کے خلاف مزاحمت پر رکھی گئی ہے، اور یہی اس کی کامیابی کی اصل وجوہات ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید جاوید حسین شیرازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انقلابِ اسلامی ایران نے پوری دنیا کے مظلومین کو حوصلہ اور استقامت کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج استکباری طاقتیں اس انقلاب کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن یہ انقلاب امام خمینیؒ کی تعلیمات اور ولایتِ فقیہ کے مضبوط نظریے کی بدولت آج بھی مستحکم ہے اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے ایک مشعلِ راہ ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین علامہ ملک نصیر حسین نے انقلابِ اسلامی ایران کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ انقلاب نہ صرف ایران بلکہ پوری دنیا کے مستضعفین کے لیے ایک امید کی کرن ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ نے اسلامی اصولوں کی روشنی میں ایک ایسا نظام متعارف کروایا، جو دین و سیاست کی جدائی کے مغربی نظریے کو چیلنج کرتا ہے اور اسلامی طرزِ حکومت کو ایک عملی شکل میں دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے۔ اس موقع پر شرکاء کے لیے خصوصی طعام  کا بھی اہتمام کیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسلامی ایران پوری دنیا انہوں نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

کراچی میں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےچوتھی ای کچہری کا انعقاد

کراچی:

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےچوتھی ای کچہری کا انعقاد کیاگیا۔

ترجمان پی اے اے کے مطابق چوتھی ائیرپورٹس اتھارٹی ای کچہری کا انعقاد کراچی میں ہوا،جس کے دوران مختلف نوعیت کے فیصلے کیے گئے جس میں کہا گیا کہ ڈیرہ غازی خان ائیرپورٹ کو ائیربس 320 طیاروں کےلیے اگلےسال کےآخرتک اپ گریڈ کردیا جائےگا۔

 پشاور ائیرپورٹ پر ائیرسائیڈ اور پارکنگ سہولیات بہتر بنائی جائیں گی، نیوگوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ بزنس پلان گوادر کو ائیرلائنز کے لئے پرکشش بناتا ہے، ائیرلائن عملے کے رویے اور سامان گم ہونے کی شکایات سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھجوائی جائیں گی۔

ترجمان پی اے اے کے مطابق ای کچہری کے دوران لاہور ائیرپورٹ پر فرسٹ ایڈ کٹس میں ٹیٹنس کے ٹیکے شامل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر : خواجہ سرائوں کی ٹیموں کے درمیان ایک روزہ کرکٹ میچ کا انعقاد
  • علی سسٹرز کی پزیرائی میں آئی بی اے میں تقریب کا انعقاد
  • چین نے 10 جی براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس متعارف کرا کے ٹیکنالوجی میں انقلاب برپا کردیا
  • ماحول دوست توانائی کے انقلاب کو روکنا اب ناممکن، یو این چیف
  • کراچی میں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےچوتھی ای کچہری کا انعقاد
  • ملتان، رہبرمعظم کی سالگرہ کی مناسبت سے المصطفیٰ ہائوس میں نشست کا اہتمام، کیک بھی کاٹا گیا 
  • پاراچنار، مجلس علمائے اہلبیتؑ کے زیراہتمام سیمینار
  • پاراچنار، مجلس علمائے اہلبیتؑ کے زیراہتمام امن سیمینار کا انعقاد
  • کراچی: ڈاکٹر شاہ فائیو اے سائیڈ ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد
  • لاہور، پوپ فرانسس کے انتقال کر تعزیتی اجلاس کا انعقاد