ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس؛ تشدد کے شواہد چھپانے پر میڈیکو لیگل آفیسر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کراچی:
ڈاکٹر شاہنواز ماورائے عدالت قتل کیس میں ایف آئی اے میرپور خاص نے کارروائی کرتے ہوئے میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر منتظر مہدی کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم پر پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے شواہد چھپانے کا الزام ہے۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
ڈاکٹر شاہنواز کے قتل میں ملوث پولیس افسران کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔ ملزمان کے خلاف قتل، دہشتگردی اور کسٹوڈیل ٹارچر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ واقع میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر شاہنواز
پڑھیں:
انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی طور پر بارڈر کراسنگ کی کوشش میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں عمید، گل احمد، عبدالرحیم اور برہان خان شامل ہیں۔
گرفتار ملزم عمید نے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کی، ملزم عمید کا تعلق افغانستان سے ہے، ملزم کو غیر قانونی تفتان بارڈر پار کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کی نشاندہی پر انسانی اسمگلر گل احمد اور عبدالرحیم کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم برہان خان کے پاسپورٹ پر امیگریشن کی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔
ملزم برہان خان اس سے قبل ترکی سے ڈیپورٹ بھی ہوچکا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا۔