پی ٹی آئی دور حکومت میں آرمی ایکٹ میں ترمیم، سپریم کورٹ میں اہم بحث
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ملٹری ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں آرمی ایکٹ میں کی جانے والی ترمیم پر گہرے تبصرے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ "پی ٹی آئی نے اپنی حکومت میں بڑی گرم جوشی کے ساتھ آرمی ایکٹ میں ترمیم کی”۔
سماعت کے دوران وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں کوئی بھی ترمیم بنیادی حقوق کو متاثر کر سکتی ہے، اور اس ترمیم کے ذریعے قانونی طور پر جرائم کو فوجی عدالتوں میں بھیجا جا سکتا ہے۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے اس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سیاسی جماعت نے اس دور میں قانون سازی کو بڑے جوش و خروش سے مکمل کیا تھا۔
سماعت کے دوران دیگر اہم سوالات بھی اٹھائے گئے، جیسے کہ اگر ایک فوجی اہلکار گھریلو مسائل کی وجہ سے کوئی غیر قانونی عمل کرتا ہے، تو کیا وہ ملٹری کورٹ کے تحت سزا پائے گا؟ وکیل سلمان اکرم راجہ نے اس پر اپنی رائے دی کہ اس فیصلے کے مطابق قانون کو بہتر طریقے سے لاگو کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
سپریم کورٹ میں تقرریاں، سیشن جج سہیل لغاری ڈیپوٹیشن پر رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں اہم انتظامی تقرریاں کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سندھ سہیل محمد لغاری کو ڈیپوٹیشن پر رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کردیا گیا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے نظم و نسق کو بہتر بنانے اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مضبوط کرنے کے اپنے جاری اقدامات کے حصے کے طور پر سپریم کورٹ نے انتظامی تسلسل کو یقینی بنانے اور عدالتی نظام میں اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطح انتظامی تعیناتیاں کی ہیں۔
سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق سہیل محمد لغاری (ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ) سپریم جوڈیشل کونسل کے سیکرٹری ہیں اور گریڈ بائیس میں خدمات انجام دے رہے ہیں، انھیں ڈیپوٹیشن پر بطور گریڈ بائیس پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے طور پر تعینات کردیا گیا ہے۔
سہیل محمد لغاری کا تعلق سندھ کی عدلیہ سے ہے، اس سے قبل ہائی کورٹ آف سندھ کے رجسٹرار بھی رہ چکے ہیں اور انہیں عدالتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی انتظام میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اسی طرح فخر زمان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور ہائی کورٹ، جو اس وقت ایڈیشنل رجسٹرار (ایڈمنسٹریشن) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں انہیں سپریم کورٹ میں ڈائریکٹر جنرل (ریفارمز) (بی ایس-22) کے طور پر ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے عابد رضوان عابد کی خدمات حاصل کر لیں، عابد رضوان عابد کو سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل مقرر کر دیا گیا، عابد رضوان لاہور ہائی کورٹ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہیں، محمد عباس زیدی کو ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) کا چارج دیدیا گیا۔
ذوالفقار احمد کو ایڈیشنل رجسٹرار برانچ رجسٹری کراچی کا چارج دیا گیا، صفدر محمود کو ایڈیشنل رجسٹرار لاہور کا چارج دیا گیا، مجاہد محمود ایڈیشنل رجسٹرار پشاور مقررکیا گیا ہے، فواد احمد کو ایڈیشنل رجسٹرار کا چارج دیا گیا، سہیل احمد کو ایڈیشنل رجسٹرار (ایڈمنسٹریشن) مقررکیا گیا ہے۔