چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو جیل بھیجنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی منتظم عدالت کے جج ذاکر حسین کے روبرو پیش کیا گیا ان کے خلاف جلاوُ گھیراوُ اور دہشتگردی کی دفعات تحت مقدمات درج ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لانڈھی پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، گرفتار ملزمان میں 2 مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن ہیں، گرفتار کارکنان نے 21 مزید ساتھیوں کے نام بتائے ہیں، آفاق احمد کو دونوں مقدمات میں ریمانڈ کے لیےعدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
پولیس کی جانب سے عدالت میں آفاق احمد سمیت 10 کارکنوں کو پولیس کے حوالے کرنے کی استدعا کی گئی پولیس کا موقف تھا کا ملزموں سے مزید تفتیش کرنی ہے جس کے لیے انہیں پولیس کے حوالے کیا جائے۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ خدشہ ہے کہ ڈمپرکے لاپتا ڈرائیوراور کنڈکٹران کی تحویل میں ہیں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کے پاس ایسے کیا شواہد ہیں جس کی بنیاد پرریمانڈ مانگ رہےہیں، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ 2 انسانی جانوں کا مسئلہ ہے لاکھوں روپے کی چینی کی بوریاں مسنگ ہیں۔
مزید پڑھیں:
اس موقع پر آفاق احمد کے وکیل کا کہنا تھا کہ آفاق احمد کی رہائی کے لیے درخواست دائر کی ہے، جس پر جج نے کہا کہ اس درخواست کو بعد میں دیکھیں گے۔
تفتیشی افسر کے مطابق آفاق احمد کے کہنے پر ڈمپر جلائے گئے، عدالت نے استفسار کیا کہ ایف آئی آر کس تھانےکی ہیں، سیکشن کیا ہیں؟ پہلے بتائیں یہ کیس دہشت گردی کا بنتا ہے؟ جس پر وکیل سرکار نے بتایا کہ یہ آپ کو تفتیشی افسر بتائیں گے۔
مزید پڑھیں:
جج نے ریمارکس دیے کہ تفتیشی افسر کیا بتائیں گے، ان کا پیٹ بتائے گا، آفاق صاحب سامنے آئیں سنا ہےاچھا بولتےہیں، لیکن اس قوم نے آپ کی باتوں سے فائدہ نہیں اٹھایا ہے، سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پوری ڈمپربرادری ان کی وجہ سے خوف زدہ ہے، جس پر آفاق احمد کے وکیل بولے؛ خوف زدہ تو ہم ہیں لوگوں کو ڈمپر تلے کچلا جارہا ہے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی ریمانڈ کی استدعا خارج کرتے ہوئے آفاق احمد سمیت 10 افراد کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمات کا چالان طلب کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں:
عدالت کی جانب سے آفاق احمد کو جیل بھینے کے حکم کے بعد ان کے وکیل نے ان کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائرکردی ہے، درخواست ضمانت عوامی کالونی اور لانڈھی تھانےمیں درج مقدمات میں جمع کرائی گئی ہے، آفاق احمد کو جیل میں بی کلاس کی سہولت فراہم کرنےکی بھی درخواست دائر کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آفاق احمد چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا فاق احمد چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو تفتیشی افسر کا کہنا
پڑھیں:
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شرکت
پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ڈھاکا میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کے لیے آئے وفود اور بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
بی سی بی کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی نے خصوصی شرکت کی۔
A warm welcome to Mr. Mohsin Naqvi.
The President of the Asian Cricket Council arrived in Dhaka ahead of the ACC Annual General Meeting, marking a significant moment for Asian cricket. The President of the Bangladesh Cricket Board, Aminul Islam Bulbul, welcomed Mr. Naqvi with a… pic.twitter.com/KQkGJIYnAv
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) July 23, 2025
اس موقع پر ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے موجود پاکستان کے قومی اسکواڈ نے بھی شرکت کی۔
اس سے قبل محسن نقوی ڈھاکہ پہنچے تو ان کے استقبال کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بلبول خود موجود تھے، جنہوں نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
اے سی سی کے ڈھاکا میں ہونے والے اس اجلاس میں رکن ممالک کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش ڈھاکا عشائیہ کرکٹ محسن نقوی