سہ ملکی سیریز کے اہم ترین میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانے والا میچ سیمی فائنل کا روپ اختیار کرگیا ہے اور اس میچ میں جو ٹیم بھی کامیابی حاصل کرے گی وہ جمعے کو ایونٹ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی۔

پاکستان نے آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ انجری کے شکار حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین ٹیم میں شامل ہوئے جبکہ کامران غلام کی جگہ سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز: کراچی میں میچز کے دوران جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا

دوسری طرف جنوبی افریقہ نے بھی ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ کی اور ہینرچ کلاس اور کیشور مہاراج سمیت 4 کھلاڑیوں کی تبدیلی ہوئی۔

واضح رہے کہ دونوں ہی ٹیموں کو ایونٹ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور آج جو بھی ٹیم ہارے گی وہ ایونٹ سے باہر ہوجائے گی جبکہ جیتنے والی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گی۔

پاکستان کو سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 78 رنز سے شکست ہوئی تھی جبکہ جنوبی افریقہ کو نیوزی لیںڈ نے 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں مدِمقابل آچکی ہیں، جس میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا۔

مزید برآں، جنوبی افریقہ کو اپنے گزشتہ 5 میچوں میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ پاکستان نے پچھلے 5 میں سے صرف ایک میچ ہارا ہے۔

اگر پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک روزہ کرکٹ میں مجموعی ریکارڈ کی بات کریں تو دونوں ٹیمیں اب تک 86 ون ڈے میچز میں آمنے سامنے آچکی ہیں، جن میں پاکستان کو 33 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی تو جنوبی افریقہ 52 میں فتحیاب ہوا جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

مزید پڑھیں: حارث رؤف سہ فریقی سیریز سے باہر، کیا چیمپیئنز ٹرافی کھیل پائیں گے؟

پلیئنگ الیون

پاکستان: فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، طیب طاہر، سلمان علی آغا، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد حسنین اور ابرار احمد۔

جنوبی افریقہ: میتھیو بریٹزکی، ٹیمبا باووما (کپتان)، ٹونی ڈی زورزی، کائل ویریانے (وکٹ کیپر)، ہینرک کلاسین، ویان ملڈر، سینورن متھوسامی، کوربن بوش، کیشَو مہاراج، لُنگی نگیڈی، تبریز شمسی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ ٹیم میں

پڑھیں:

ایشیا کپ: سری لنکا کیخلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری

ایشیا کپ کے گیارہویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ابوظبی میں شیڈول میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

افغانستان کو سپر فور میں کوالیفائی کرنے کے لیے میچ جیتا لازمی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ: سری لنکا کیخلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری
  • ٹی 20 ایشیاکپ: افغانستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ،آئی سی سی کو خط
  • آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کتنے پاکستانی کرکٹر شامل؟
  • ویمنز ون ڈے: سدرہ امین کی سنچری رائیگاں، جنوبی افریقہ 8 وکٹ سے فتحیاب
  • ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • ٹی 20 ایشیا کپ:  بنگلہ دیش کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، پراعتماد بلے بازی جاری
  • پاکستان کا اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ
  • پاکستانی خواتین کی ورلڈ کرکٹ کپ پر نظریں: منگل سے شروع ہونے والی جنوبی افریقہ سیریز کی تیاری اہم موقع ہے، کپتان فاطمہ ثنا