دولہے کیساتھ واٹس ایپ گفتگو کے بعد دلہن نے شادی منسوخ کردی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
نئی دہلی(نیوزڈیسک) دولہے سے واٹس ایپ پر گفتگو کے بعد دلہن نے شادی منسوخ کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو پی ایس سی امتحان کی تیاری کرنے والے دولہے کی جانب سے سسر کے تحائف پر ناراضی کا اظہار کرنے کے بعد دلہن نے شادی منسوخ کردی۔
ریڈٹ پر ایک صارف نے جوڑے کے درمیان ہونے والی واٹس گفتگو کے اسکرین شاٹ شیئر کیے جس سے آن لائن بحث چھڑ گئی۔ریڈت پوسٹ میں چیٹ دکھائی گئی ہے جس میں یو پی ایس سی کے خواہشمند دولہا نے اپنے مستقبل کے سسر کی طرف سے دیئے گئے تحائف کو پسند نہ کرنے کی شکایت کی، تحائف پر اس کے عدم اطمینان کے بعد دلہن مایوسی کا شکارہوگئی جس کے نتیجے میں دلہن نے شادی منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
تہران، تیز بارش کے بعد خونی سیلاب سے علاقہ بھر گیا ، ویڈیووائرل
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دلہن نے شادی منسوخ کے بعد دلہن
پڑھیں:
ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
اسلام آباد: ویپنگ کے نقصانات سے متعلق سامنے آنے والی نئی تحقیق نے ای سگریٹ استعمال کرنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ویپنگ کو عام سگریٹ کا محفوظ متبادل سمجھنا ایک غلط فہمی ہے، کیونکہ اس کے استعمال سے بھی انسانی صحت پر سنگین منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
تحقیقی رپورٹ کے مطابق ویپ استعمال کرنے والے افراد کے منہ اور پھیپھڑوں کے خلیوں میں ڈی این اے کو نقصان پہنچنے کے شواہد ملے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ڈی این اے میں خرابی مختلف بیماریوں، خصوصاً کینسر کے خطرات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ویپ میں روایتی تمباکو موجود نہیں ہوتا، لیکن اس میں شامل مختلف کیمیکلز اور فلیورز انسانی خلیوں پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ پوڈ سسٹم پر مبنی ویپ استعمال کرنے والے افراد میں خلیاتی نقصان نسبتاً زیادہ دیکھا گیا۔
سائنس دانوں کے مطابق ویپنگ اور روایتی سگریٹ نوشی کا طریقہ کار مختلف ضرور ہے، تاہم دونوں صورتوں میں جسم کو نقصان پہنچنے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ بعض مطالعات میں ویپ استعمال کرنے والوں کے خلیوں میں ہونے والے ڈی این اے نقصان کی سطح سگریٹ نوش افراد کے قریب پائی گئی۔
ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ نوجوانوں میں ویپنگ کا بڑھتا ہوا رجحان مستقبل میں صحت عامہ کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ای سگریٹ کو محفوظ متبادل سمجھ کر استعمال کرنے کے بجائے اس سے مکمل اجتناب اختیار کرنا زیادہ بہتر ہے۔
ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ویپنگ کے نقصانات کو سنجیدگی سے لیں اور اپنی صحت کے تحفظ کے لیے ایسی تمام مصنوعات سے حتیٰ الامکان دور رہیں، کیونکہ نئی سائنسی تحقیقات کے نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ویپنگ بھی انسانی جسم کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔