پاکستان جنوبی افریقا میچ کے دوران کھلاڑیوں میں گرماگرمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوران کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں گرما گرمی ہوگئی۔
پہلا واقعہ جنوبی افریقا کی اننگز کے 28ویں اوور میں پیش آیا جب مہمان ٹیم کے نوجوان بیٹر بریٹزکی ایک رن لینے کے لیے نان اسٹرائیکنگ اینڈ کی جانب دوڑے اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ٹکرا گئے۔
اس پر پاکستانی فاسٹ بولر غصہ ہوگئے اور اُنہوں نے بریٹزکی سے کچھ کہا جس پر دونوں کھلاڑی ایک دوسرے سے اُلجھ پڑے۔
شاہین شاہ آفریدی زیادہ غصے میں دکھائی دیے، بریٹزکی نے بھی اُن کو ترکی بہ ترکی جواب دیا لیکن پھر امپائرز نے آکر معاملہ رفع دفع کروایا۔
دوسرا واقعہ اگلے ہی اوور میں پیش آیا جب سعود شکیل نے جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما کو رن آؤٹ کیا۔
اس پر اسکوائر لیگ سے کامران غلام جنوبی افریقی کپتان کے سامنے آکر جارحانہ انداز دکھانے لگے، باووما کو ڈائرکٹ تھرو پر رن آؤٹ کرنے والے سعود شکیل نے تو حد ہی کردی، بالکل باووما کے سامنے آکر شور مچایا اور اُن کا راستہ روکا۔
ایک لمحے کے لیے باووما رُک گئے مگر اُنہوں نے دونوں میں سے کسی کرکٹر کو جواب نہیں دیا اور فوراً ہی امپائرز نے آکر کامران غلام اور سعود شکیل کو سمجھایا۔
پاک جنوبی افریقا میچ میں گرما گرمی،، افریقی بلے باز برٹزکے، شاہین آفریدی سے الجھ پڑے،، دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔۔۔ ساتھی کھلاڑیوں اور امپائرز نے بیچ بچاؤ کرایا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا
پڑھیں:
ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹی20 میچ کی ٹاس کےلیے پاکستانی کپتان سلمان علی آغااور جنوبی افریقی قائد ڈونون فریرا میدان میں اترے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، نسیم شاہ اور ابرار احمد کو باہر بٹھایا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور عثمان طارق کو موقع فراہم کیا گیا ہے۔ عثمان طارق ٹی 20 ڈیبیو کر رہے ہیں۔جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسن نواز، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز اور فہیم اشرف شامل ہیں۔
جنوبی افریقا نے پلیئنگ الیون میں 3 تبدیلیاں کی ہیں، ٹونی ڈی زورزی، لونگی این گیدی اور ناندرے برگر ڈراپ کیے ہیں جبکہ ان کی جگہ لوہان ڈرے پریٹوریس، لیزارڈ ولیمز اور آندے سیمالانے شامل ہیں۔
پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 55 رنز سے مات دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 9 وکٹ سے فتح اپنے نام کی، آج کے میچ کی فاتح ٹیم سیریز بھی جیت جائے گی۔
ٹی20 سیریز کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 4 نومبر، دوسرا 6 نومبر اور آخری ون ڈے 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔